پاکستان کے پہلے مسئلےحصہ اول

Posted on at


14 اگست 1947ء کو قیام پاکستان ،قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت  اور کاوشوں کا نتیجہ تھا۔پاکستان کا معرض وجود میں آنا بیسویں صدی کا ایک عظیم کارنامہ تھا کیونکہ کی یہ نئی ریاست دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کی سب سے بڑی مملکت تھی۔برصغیر ہندوپاک کے مسلمانوں کی ایک  مسلسل  کوششوں او ر ان گنت  قربانیوں کا یہ ثمر تھا۔

کہ کروڑوں مسلمانوں کو ایک آزاد ملک میں سانس لینے کا  موقع فراہم  ہوا۔تاہم پاکستان کاقیام یہا ں کے باشندوں کے لیے ایک نئے امتحان کا آغاد بھی تھا۔

کیونکہ متحدہ ہندوستان کی غیر مسلم آبادی بالعموم اور آل انڈیا نیشنل کانگریس بالخصوص قیام پاکستان کی سخت مخالفت تھی۔

بلکہ قیام پاکستان کی مخالفت  انگریز حکمران بھی آخری وقت تک کرتے رہے۔

 جب پاکستان کا قیام حقیقت بن کے سامنے آنے لگاتو کانگریسی  راہنماؤں اور متعصب  ہندوؤں نےپہلے سے پاکستان کے خلاف  سازشوں کا جال بننا شروع کر دیا تھا۔

حقیقت تو یہ ہے کہ کانگر یسی راہنما صرف اور صرف خانہ جنگی کے خوف سے  پاکستان بننے پر راضی ہوئے۔

تاہم  وہ چاہتے تھے کہ  پاکستان کے مسلمانوں کے  اتنے مسائل میں الجھادیا جائے کہ وہ گھبرا کہ ایک بار پھر ہندوستان میں مدغم ہو نے پر مجبور ہو جائیں۔ان ہی ارادوں کےتحت انھوں نے مسلمانوں کی اس نوزائیدہ  مملکت کے لیے  مسائل کا انبار کھڑا کردیا۔

کچھ مسائل پاکستان کو ورثے میں ملے لیکن ہندوستان نے ان مسائل کو  مزید گھمبیر بنا دیا۔   



About the author

naheem-khan

I am a student

Subscribe 0
160