پاکیزگی

Posted on at


پاکیزگی کوعربی زبان میں طہارت کہتے ہیں پاکیزگی سے مراد جسم،جان اور ماحول کو صاف رکھنا ہےمسلمانوں کی زندگی میں طہارت یعنی پاکیزگی بہت اہم ہے مزہب اسلام میں جو زندگی گزارنے کے اصول بتائے گئے ہیں ان میں طہارت اور پاکیزگی کو بہت اہمیت حاصل ہے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے سورۃ المدثر آیت نمبر4-اور آپﷺ اپنے کپڑوں کو پاک رکھو۔ اور اللہ تعالیٰ پاکیزگی اور طہارت کا اہتمام کرنے والوں کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے۔


 


سورۃ البقرہ آیت نمبر 222 ترجمہ کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے عبادت کے لیے طہارت کو بنیادی شرط قرار دی گئی ہے رسول اکرمﷺ نے صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے آپﷺ خود بھی صفائی رکھتے اور صحابہ کرامؓ کو بھی صاف ستھرا رہنے کی تاکید فرماتے آپﷺ نے اپنی اُمت کو بھی طہارت کا اہتمام کرنے کی تاکید فرمائی ہے آپﷺ کا لباس عام اور سادہ ہوتا مگر پاک اور صاف ہوتا تھا۔


 


آپﷺ کھانا کھانے سے پہلے بھی اور کھانا کھانے کے بعد بھی ہاتھ دھوتےاور کلی کرتے ہر نماز کے بعد تازہ وضو کرتے اور وضو کے وقت مسواک کرتے تھے آپﷺ ظاہری اور باطنی صفائی کا بہترین نمونہ تھے طہارت اور پاکیزگی سے انسان کے خیالات بھی پاک صاف ہوجاتے ہیں اور پاک صاف انسان جھوٹ غیبت حسد اور بےحیائی سے بچا رہتا ہے اور پاک صاف انسان خوش رہتا ہے اور اس کے خیالات بھی پاکیزہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے ماحول کو بھی صاف رکھتا ہے اور پاک صاف انسان کی عبادت دعائیں قبول ہوتی ہیں۔


 



About the author

160