حصہ اول ) خواتین ، ڈپریشن کا آسان ہدف)

Posted on at


ڈپریشن کیا ہوتا ہے؟: سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا ہے کہ ڈپریشن کیا ہوتا ہے اور کس بنیاد پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ فلاں شخص ڈپریشن کا شکار ہے ، نفسیاتی ماہرین کے مطابق ڈپریشن میں مبتلا افراد بے خوابی،توجہ کے فقدان، تھکن کا نہ ختم ہونے والا احساس، جذباتی نا آسودگی، چڑچڑاپن اور خودکشی کے خیالات کی زد میں ہوتے ہیں،ابتدا میں ماہرین کا خیال تھا کہ ڈپریشن اڈھیر عمری یا بڑھاپے کا مرض ہے لیکن جدید تحقیقات نے اس خیال کو رد کر دیا ہے،کیونکہ ایسے کئی نوجوان افراد بھی اس مرض میں مبتلا دیکھے گئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نوجوانوں میں بالخصوص خواتین میں خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

ماضی کے مقابلے میں اب ڈپریشن کی شدت میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے،چند برس پہلے اس سوال کا جواب تلاش کرنا ذرا مشکل تھا،لیکن اب بیشتر ماہرین اس کا سبب سماجی تبدیلیوں کو قرار دے رہے ہیں،اور تیز رفتار انسانی زندگی بھی اس کی بڑھی وجہ تصور کی جارہی ہے۔دراصل گزشتہ تین دہائیوں میں دنیا بھر میں تیز رفتار تبدیلیاں آئی ہیں،ایک سائنسی انقلاب سب کے سامنے ہے،اوران تبدیلیوں نے انسانی ذہن پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں،سماجی لحاظ سے مرد اورعورت کے کردار میں تبدیلی،خواتین کا بڑی تعداد میں ملازمت کرنا ، آبادیوں کی منتقلی اور افراد کی نقل مکانی یا روزگار کی خاطر اپنے عزیزواقارب سے دور رہنا اور اس طرح کی دیگر تبدیلیوں نے انسان کو متاثر کیا ہے ۔

مسائل کا انبار : موجودہ دور میں بیشتر اشیا ہماری زندگی کے لئے ضروری ہوگئی ہیں جو آج سے دس سال پہلے تعیشات میں شمار ہوتی تھیں ، نتیجے میں ان کے حصول کے لئے ہمیں بھاگ درڑ زیادہ کرنی پڑتی ہے ، مقابلے کے رجحان نے انسان کے لئے آرام کے مواقع کم کر دے ہیں ، ایسے بھی لوگ دیکھے جا سکتے ہیں جو روزانہ بارہ سے چودہ گھنٹے کام کرتے ہیں ، دو دو نوکریاں کر دیتے ہیں ، اس طرح مسلسل دباؤ بھاگ دوڑ کی زندگی انہیں متاثر کرتی ہے ، جہاں تک عورت کا تعلق ہے تو ہر معاشرے میں عورت کے مسائل کی تمام تر شدت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، خواہ مسائل کا تعلق اس کی ذات سے ہو یا خاندان کے کسی فرد سے ، ذہنی دباؤ اور اذیت بہرحال روز گارہو یا آمدنی میں کمی ، افراد خانہ کی بیماری ہو یا کوئی اور پریشانی گھر کی عورت اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی ، اگر عورت گھر سے نکل کر ملازمت اختیار کرتی ہے تو اس کے مسائل دگنے ہو جاتے ہیں ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160