پرندوں کے ساتھ نیکی

Posted on at


گرمی کے موسم میں پرندے بہت ہی پیاسے نظر آتے ہیں اور بھوکھ سے بھی نڈھال لیکن ان کی زبان تو نہیں ہوتی کہ انسان کی طرح اپنی بھوکھ پیاس کا ذکر کریں اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم ثواب کی نیت سے ان کے لئے ایک برتن میں چاول ،باجرہ ،یا کوئی بھی ایسی چیز رکھ دیں جسے وو آسانی سے کھا سکیں

اور پیاس کے لئے پانی رکھ دیں کیوں کہ جیسے ہم انسانوں کو پیاس لگتی ہے ایسے ہی پرندوں کو بھی لگتی ہے اس لئے ہر موسم میں چاہے وو گرمی ہو یا سردی ہر موسم میں ایک برتن میں پرندوں کے لئے کھانا ضرور رکھنا چاہیے اور پینے کے لئے پانی بھی اس کا اللہ بہت بڑا اجر و ثواب دیگا

اور ہو سکے تو خاص طور پر گرمیوں میں ایک ایسی جگہ بنا دیں جہاں پرندوں کو پانی مل سکے اور ہر بار تازہ پانی ان کے لئے اس برتن یا گڑھے میں ڈالیں جہاں وو نہا بھی سکیں اور پانی بھی پی سکیں یہ ایک بہت ہی بڑی نیکی کا کام ہے اور پرندے دعا دیتے ہیں

اس کے علاوہ جو پرندے گھروں میں آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ لوگ پرندوں کو قید کر دیتے ہیں کسی پنجرے میں آپ خود پر سوچیں اگر آپ کو کوئی جیل میں یا ایک کمرے میں بند کر دے تو آپ پر کیا گزرے گی کیا حال ہوگا آپ کا اگر آپکو بھی کمرے میں ہی کھانا دے دیا جائے پانی دے دیا جائے تو کیا یہ کافی ہوگا

کیا آپ دوسرے لوگوں کو دیکھ کر جو کہ اپنی مرضی سے گھومتے پھرتے ہیں اور کوئی قید نہیں ہوتی کیا آپ کا دل نہیں چاہے گا کہ آپ بھی ان لوگوں کی طرح آزاد گھومو پھرو اسی طرح جن پرندوں کو آپ نے قید کیا ہوا ہوتا ہے پنجروں میں یا ان کو رسی سے باندھا ہوا ہوتا ہے اور جب وو دوسرے پرندوں کو دیکھتے ہیں تو ان کو بھی حسرت ہوتی ہوگی کہ ہم بھی اسی طرح آزاد گھومیں اپنی مرضی سے کھائیں

ایسے پرندوں کے ساتھ یہ نیکی کریں اگر تو آپ کے گھر میں ایسے پرندے ہیں جن کو آپ نے قید کیا ہوا ہے انھیں آزاد کر دیں اور اگر آپ کے گھر میں نہیں ہیں اور کسی دکان پر ہیں پنجرے میں جیسے کوئی بیچنے والے دکان دار ہوتے ہیں تو ان سے اپنی توفیق کے مطابق جتنے آپ لے سکیں لے کر ان پرندوں کو آزاد کر دیں یہ ان پرندوں کے ساتھ بہت ہی بڑی نیکی ہوگی اور وو آپ کے لیے دعا کریں گے

اور اللہ اس کا اجر و ثواب آپ کو ضرور دیگا آج میں نے سوچا کہ آگے گرمیوں کا موسم انے والا ہے تو کیوں نہ آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں ہی بتا دوں کہ پرندوں کے ساتھ یہ نیکی ضرور کریں اس سے اللہ بھی خوش ہوگا اور آپ کو بھی دلی سکون اور اطمینان حاصل ہوگا اللہ ہم سب کو نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160