امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کا تعارف- دوسرا حصّہ

Posted on at


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کا تعارف- دوسرا حصّہ




اپنے پچھلے بلاگ میں ، میں نے امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے اصلی نام اور کنیت کے علاوہ آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کا نسب اور والد محترم کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی تھیں . اپنے آج کے بلاگ میں ، میں آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کے پیدائش اور طالب علمی کے زمانے کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرنا چاھوں گا


ولادت و ابتدائی حالات


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) جس دن پیدا ہوۓ ، وہ جمہ المبارک کا دن تھا اور تاریخ ١٣ شوال المکرم ١٩٤ ھ  کی تھی . آپ ( رحمتہ الله علیہ ) بعد نماز جمہ بخارا میں پیدا ہوۓ تھے . بہت چھوٹی عمر میں ہی آپ ( رحمتہ الله علیہ ) والد کی شفقت سے محروم ھو گئے تھے اور اس طرح باپ کی وفات کے بعد آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کی تمام تر پرورش کی ذمہ داریاں والدہ ماجدہ نے سنبھال لی . ایک بہت ہی حیران کن بات یہ تھی کہ امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) پیدائش کے فورا بعد ہی نابینا ھو گئے تھے . والدہ محترمہ کو اس افسوسناک خبر سے نہایت سخت صدمہ پہنچا . آپ نے علاج کی غرض سے بہت سے معالجین سے بھی رجوع کیا مگر کوئی علاج کارگر نہ ثابت ھو سکا


 


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کی والدہ ماجدہ بہت ہی عابدہ اور صاحب کرامت خاتون تھیں . جب سارے علاج فائدہ مند ثابت نہ ھو سکے تو انہوں نے الله رب العالمین کی بارگاہ رحمت کے سامنے دامن کو پھیلا کر اپنے لخت جگر کے آنکھوں کے لئے بصارت مانگی ، تو انھیں خواب میں حضرت سیدنا ابراھیم ( علیہ سلام ) کی زیارت نصیب ھوئی جس میں انہوں نے فرمایا کہ


 


الله سبحانہ وتعالیٰ نے تیری کثرت دعا یا کثرت آہ و زاری


کی وجہ سے تیرے بیٹے کی بصارت لوٹا دی ہے


 


جب امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) صبح کو اپنے بستر سے اٹھے تو انکی آنکھیں الله تعالیٰ کی قدرت کی وجہ سے ٹھیک ھو چکی تھیں


 


علم کے لئے امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کا سفر


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) ابھی دس برس کے بھی مشکل سے نہ ہوۓ تھے کہ آپ کو ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دل میں علم حدیث حاصل کرنے کا شوق پیدا ھو گیا . چنانچہ اس ارادے کو پورا کرنے کے لئے امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) نے مختلف محدثین کے پاس جا کر احادیث حفظ کرنا شروع کر دیں . جب آپ ( رحمتہ الله علیہ ) سولہ برس کی عمر کو پہنچے تو محدث کبیر حضرت عبد الله بن مبارک اور امام وکیح علیہما الرحمتہ و الرضوان کی کتابیں یاد کر چکے تھے


======================================================================================================


 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post


 


بلاگ پڑھنے کے بعد بز بٹن کو ضرور کلک کیجئے گا


 


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160