یرقان کا علاج گھر پر بھی ہو سکتا ہے

Posted on at


یرقان ایک ایسی بیماری ہے جو کہ بہت ہی خطرناک ہو سکتی ہے اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو یہ بڑھ سکتی ہے اور آپ کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے اور یہ بیماری گرم چیزیں کھانے سے ہوتی ہے اور اس کے علاوہ گندا پانی پینے سے ہوتی ہے یا خون میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے

اس بیماری میں انسان کو نیند بھی زیادہ آتی ہے اور انسان کا جسم نڈھال ہو جاتا ہے اور کوئی بھی چیز کھائے جیسے روٹی سالن تو اس سے انسان کے جسم میں گرمائش محسوس ہوتی ہے ہڈیاں بھی درد کرتی ہیں یہ بیماری مجھے ایک دفعہ ہو چکی ہے اس لئے سوچا کہ آپ کو بھی بتا دوں اس کاعلاج کیا ہے

یرقان کی بیماری میں انسان کی آنکھیں پیلی ہو جاتی ہیں اور رنگ بھی ہلدی کی طرح پیلا پڑھ جاتا ہے اور ہر وقت نیند آتی رہتی ہے اور پیشاب بھی پیلا اور جلن کے ساتھ آتا ہے اور یہ بہت ہی تکلیف دے ہوتا ہے اور جگر بھی گرم ہو جاتا ہے

اگر آپ کو بھی یہ بیماری ہے تو میرے پاس اس کا سب سے بہتر علاج ہے آپ اس سے ضرور فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور میری امی کو بھی ایک دفع ہوا تھا تو میں نے ان کے لئے بھی یہی کیا کہ ان کو روزانہ پانی ابال کر ٹھنڈا کر کے دیتا تھا اس بیماری میں

پانی کا صاف ہونا بہت ضروری ہے آپ بھی پانی کو ابال کر ٹھنڈا کر کے پی کریں اس سے بہت سی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں جب مجے یرقان ہوا تھا تو میں نے ڈاکٹر سے کوئی دوا نہیں لی اور اسی دن سے میں نے ایک نسخہ آزمایا جو کہ آپ کے ساتھ بھی شیر کر رہا ہوں

اور اگر آپ میں سے کسی کو یہ مسلہ ہے تو اسے ضرور آزمائیں تو چلیں بتاتا ہوں سب سے پہلے آپ نے جو کا آتا تلاش کرنا ہے بھونا ہوا یا خود ہی جو لا کر گھر میں بھوں کر اس کا آتا بنا لیں اور گڑھ کو پیس کر ان دونوں چیزوں کا شربت بنا لیں اور جب بھی پیاس لگے تو اس شربت کو پئیں اور دن میں بار بار پیتے رہیں

اور آپ اس کے ہفتے بعد اگر جا کر اپنا ٹیسٹ کروائیں گے تو آپ کا یرقان بلکل ختم ہوگا اور ٹیسٹ بلکل صاف ایگا انشاللہ کیوں کہ میں نے اپنا علاج اسی سے کیا اور اللہ نے مجھے شفا دی اور میری امی کو جب یرقان ہوا تو ان کا علاج بھی اسی سے کیا اور اللہ نے انھیں بھی شفا دی

اور اس کے علاوہ کھانا پینا اس بیماری میں بلکل کم کر دیں اور مکمل آرام کریں اور ہو سکے تو ٹھنڈی چیزوں اور ٹھنڈے مشروبات کا استمعال بہت زیادہ کر دیں اور مولی،کا رس پئیں مولی کو رات کو کھلے آسمان کے نیچے رکھ دیں اور دوسرے دن صبح اس کا جوس پی لیں

اور مولی کو روٹی کے ساتھ بھی کھائیں اور کھیرا کا استمعال زیادہ سے زیادہ کریں کیوں کہ کھیرا بھی ٹھنڈا اور اس میں بہت سا رس بھی موجود ہوتا ہے اس لئے ایسی غذا اس بیماری میں کہانی چاہیے کہ جو ٹھنڈی اور جن میں رس موجود ہو اس سے آپ کو بہت ہی فائدہ ہوگا

اور آپ کا رنگ بھی ایک دم صاف ہو جائیگا اور اس کے علاوہ گاجر کا جوس مالٹے کا جوس بھی اس بیماری میں بہت ہی مفید ہے اور اگر دودھ میں تھوڑا سا پانی ملا کر کچی لسی بنا دی جائے اور اسے پیا جائے تو وو بھی بہت ہی مفید ہے

اور اگر چکوترے کا پھل آپ کو مل جائے تو اس کا جوس پینے سے بہت جلد یہ مرض ختم ہو جاتا ہے یہ بیماری اگر پرہیز کی جائے تو بہت ہی عام بیماری ہے اور اگر اس میں لاپرواہی کی جائے تو یہ بڑھتی چلی جاتی ہے اور یہ بیماری آپ کی جان بھی لے سکتی ہے اس لئے آپ کو اگر یہ مسلہ ہے تو اس میں زیادہ سے زیادہ پرہیز کریں

آج اس بیماری پر میں نے اس وجہ سے لکھا ہے کہ میرے ایک دو دوستوں کو یہ بیماری ہوئی ہے اور مجھے آج ہی انہوں نے بتایا ہے اور میں نے انھیں بھی یہی نسخہ دیا ہے اس وجہ سے سوچا کہ اس پر بھی لکھ ہی لوں تاکہ اگر کوئی بھی اس بیماری کر شکار ہو تو وو اس نسخے پر عمل کرے انشاللہ اللہ ضرور شفا دیگا

 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160