(خواتین ، ڈپریشن کا آسان ہدف (حصہ سوئم

Posted on at


غیر مساوی سلوک :۔عورت کہیں بھی ہو اسے بیشتر معاملات میں معاشرے کے غیر مساوی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، یہاں تک کے مغرب جہاں عورتوں کو بہت حد تک آزادی حاصل ہے وہاں بھی اس قسم کی مثالیں موجود ہیں ، جبکہ تیسری دنیا کے پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک میں تو صورت حال انتہائی سنگین ہے ، بہ ظاہر بیٹی کو رحمت کہا جاتا ہے لیکن کئی گھرانوں میں یہ تصور ہی کی حیثیت رکھتا ہے اور عملی طور پر اس کا مظاہرہ نہیں ہوتا ، پڑھائی کا معاملہ ہو ، یا کھانے پینے کا ، دوستو ں سے ملنے ملانے کی بات ہو یا کہیں آنے جانے کی ، بیٹوں کو بیٹیوں پر ہمیشہ فوقیت دی جاتی ہے ، اور یہ امتیازی رویے پڑے لکھے گھرانوں میں بھی ملتے ہیں ، یہی وجہ ہےکہ تمام تر خوش آئند باتوں ، ترقی پسندانہ نعروں ، تعلیمی فروغ اور آسائشوں کی فراوانی کے باوجود صنفی اعتبار سے عورت امتیازی سلوک کا شکار ہوتی ہے ، چنانچہ یہی وجہ ہےکہ ڈپریشن کا مرض مردوں کے مقابلے میں خواتین میں کہیں زیادہ ہے ۔

اعصاب کی کمزوری:۔ یہ بات سائنس سے تسلیم شدہ ہے کہ عورت مردوں کے مقابلے میں اعصابی طور پر کمزور ہے ، جبکہ زندگی کی اس جنگ میں مضبوط اعصاب کا مالک ہونا ضروری ہے ، جونکہ وہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ حساس بھی ہوتی ہے اس لئے قدم قدم پر اسے چھوٹی چھوٹی باتوں پر دکھ پہنچتا ہے ، وہ بہت جلد دل شکستہ ہوتی ہے، ناسازگار ماحول بھی اس کی صلاحیتوں پر منفی اثرڈالتا ہے اس طرح وہ ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتی ہے ۔

اگر اپنے اردگرد جائزہ لیا جائے تو ہمیں دو قسم کے افراد ملیں گے ، ایک تو وہ جو مثبت انداز فکر رکھتے ہیں ، وہ آپ کی شکل میں آپ کا ساتھ دے کر خوش ہوتے ہیں ، اور دوسری قسم ایسے افراد کی ہے جو آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ، انہیں دوسروں کو اذیت میں دیکھ کر اطمینان ملتا ہے ، ایسے افراد ذہنی الجھنوں اور پریشانیوں کا باعث بنتے ہیں ، لہذا ان سے کوئی بھی متاثر ہو سکتا ہے ، عورتوں کی تعداد ایسے متاثرین میں نمایاں ہے ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160