( امرود ایک بہتر دوا ہے (حصہ دوئم

Posted on at


الرجی کی صورت میں تازہ امرود کو باریک کاٹ کے پانی میں ابال کر اس کو اسکن، پھوڑے، پھونسی، چنبل کے زخم اور خارش کی جگہ پر لگائیں زخم آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گا اور شکایت ختم ہوجائے گی۔



شگر کے مریض کے لئے امرود کھانا یا اس کے جوس کا استعمال کرنا دونوں ہی مفید ہیں۔ خاص کر خون میں بڑھتی ہوئی شوگر میں نمایاں طور پر کمی واقع ہوتی ہے۔


روزانہ کھانے میں امرود کے استعمال سے کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔ ہاضمے کو تقویت ملتی ہے۔ بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔



مرغن غذائوں کے استعمال کے بعد میدے کا بھاری زائل کر دیتا ہے۔ لیور کو نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔


امرود میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے بلڈ پائلیس کے مریض کے لئے شفا ہے۔


منہ کے چھالوں، ورم اور منہ کی بدبو سے نجات کے لئے امرود کے پتے لیں انہیں پانی میں جوش دے کر غرارے کولیں تکلیف ختم ہوجائے گی۔



امرود میں پروٹین کے علاوہ مزل آئیوڈین اور بائیوٹک آئل کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ لہذا دائمی قبض کے لئے مفید ہے۔



امرود کے گودے کا پیسٹ بنا کر ماسک کے طور پر استعمال کیا جائے یا پتوں سمیت کچھ مقدار کو اسٹیم میں تیار کرکے ٹھنڈا ہونے پر چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد واش کر لیں یہ اسکن کی قدرتی لچک کو بحال رکھتا ہے۔



About the author

160