کسی بھی قوم یا ملک کی ترقی میں جہاں دوسرے عوامل کا اپنا کردار ہوتا ہے وہاں انصاف بہت لازمی ہوتا ہے شاید یہی وجہ ہے کے حضرت علی نے فرمایا تھا " کے کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم کی نہیں " انصاف کی عدم فراہمی ظلم کو جنم ہے جب ظلم کو روکنے والا کوئی نہ ہو تو انارکی پھیلتی ہے ریاست کا نظام تباہ ہو جاتا ہے اور قومیں تباہ ہو جاتی ہیں . ملک خداد پاکستان میں انصاف کا حصول مشکل اور مہنگا ہے .ماتحت عدالتوں میں کئی کئی سال مقدمات چلتے ہیں .آے روز وکلا کی ہڑتال کرتے ہیں .انصاف کی فراہمی ہی محض اک مسلہ نہیں بلکے انصاف کی جلد فراہمی اس سے بڑا مسلہ ہے کیوں کے کہا جاتا ہے انصاف میں تاخیر انصاف نہ ہونا ہے .ہمارے عدالتی نظام میں بہت سقم پاۓ جاتے ہیں گواہوں تک کو مار دیا جاتا ہے . کراچی میں شازیب قتل کیس پورے معاشرے کے چہرے پر طمانچہ ہے جب بااثر ملزمان نے مقتول شاہزیب کے گھر والوں پر دباؤ ڈلوا کر خون بہا(دیت ) کا راستہ نکلوا کر بچنا چاہا مگر اس وقت چیف جسٹس افتخار محمّد چودھری نے اس پر ازخود نوٹس لیا اور یہ رولنگ دی کے اسلامی شریعت کے تحت فساد فل ارض کے کیس میں دیت نہیں ہو سکتی .وقت کا تقاضا ہے کے پاکستان میں اسلامی عدالتی ماڈل اپنایا جاۓ .
انصاف کی فراہمی
Posted on at