ڈالر ملنے سے پاکستانی عوام کو کیا ملا

Posted on at


کچھ دن پہلے نیوز چینل ،اخباروں میں اسی موضو کو لے کر باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستانی حکومت کو اربوں ڈالر دیے گئے ہیں اور اب ہمارا ملک ترقی کر سکے گا لیکن ان ڈالر کا عوام کو کیا فائدہ ہوا کیا عوام کو ریلیف دیا گیا یہ ڈالر جو کہ پاکستانی حکومت کو دیے گئے ہیں

کیا ان سے پاکستانی عوام کو کچھ فائدہ ہوگا کچھ بھی فائدہ نہیں الٹا حکومت خود کھا جائیگی اور کہے گی کہ بجلی کا مسلہ حل کرنے میں لگا دیے یا کچھ اور ٹوپی ڈرامہ کریگی اور پھر بعد میں کہے گی کہ عوام پر جو قرضہ تھا وو ختم کر دیا اور عوام بیچاری چاہے بھوکھی مرے حکومت کو اس سے کیا

حکومت تو صرف ملک میں قرضہ بڑھانے کے لئے ہے اور عوام ان قرضوں کو اتارنے کے لئے ان ڈالروں سے کیا ہماری عوام کے مسائل حل ہو سکیں گے یہ کوئی بھی نہیں جانتا اب آپ سبزیوں کے ریٹ کو ہی دیکھ لیں الو ٹماٹر ،پیاز،جو کہ ایک بہت ہی ضروری چیزیں ہیں

وو بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں اور پیٹرول کی قیمتیں تو بڑھاتے ہی رہتے ہیں جس کے بعد ایک دم سے سبزیاں بھی مہنگی ہو جاتی ہیں اگر حکومت پاکستانی عوام غریب لوگوں کے لئے کچھ نہیں کر سکتی تو سیاست بھی چھوڑ دیں اور گھروں میں چوڑیاں پہن کر بیٹھ جائیں

آج کل بیروزگاری اتنی بڑھ گیی ہے کہ لوگ چوریاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور حکومت ہے کہ انھیں اس بات کی کوئی بھی پرواہ نہیں وو خود تو کوٹھیوں میں رہتے ہیں ہر چیز کھاتے پیتے ہیں لیکن ان غریب لوگوں سے بھی جا کر تو پوچھیں کہ جن کے گھروں میں کئی کئی دنوں تک چولہے بھی نہیں جلتے اور ان کے معصوم بچے رات کو بھوکھا سوتے ہیں

کیا ایسی ہوتی ہیں حکومتیں کیا یہ ہے ہمارا پاکستان کہ جو ایک مسلم ممالک ہے لیکن مسلمانوں والے کام نہیں ہیں یہاں ان سے تو وو لوگ اچھے ہیں جو کم از کم اپنے پالتو جانوروں کو بھی بھوکھا نہیں سونے دیتے

میری اپنے ملک کی موجودہ حکومت سے درخواست ہے کہ وو بجاۓ اس کے کہ ان ڈالر کو فضول کاموں میں خرچ کریں بلکہ اس کی جگہ ہمارے ملک میں فیکٹریاں بنائی جائیں تاکہ غریب عوام کو روزگار مل سکے اور وو اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اور دال ،سبزی،اور باقی جو بھی چیزیں ہیں جو کہ زندگی کے لئے اہم ہیں ان سب چیزوں کو سستا کیا جائے ،تاکہ غریب لوگ بھی اپنی زندگی کو خوشی خوشی سے گزار سکیں اور انھیں روزگار با آسانی مل سکے

اللہ ہماری حکومت کو ہدایت دے امین



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160