اسامہ بن لادن اور امریکہ۔۔۔﴿حصہ ۲﴾۔

Posted on at



 امریکی کانگرس اور صدر کلنٹن نے اسامہ کو زندہ یا مردہ پکڑوانے والی انعامی رقم میں اضافہ کے فیصلے پر دستخط کر دیے تھے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ایک ترجمان جیمزپی روبن کے مطابق بین الاقوامی دہشت گردی کی روک تھام میں یہ انعامات انتہاہی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ بہت سوں کا خیال تھا کہ چونکہ اسامہ بن لادن اور محمد عاطف دوسرے لوگوں کے مقابلے امریکی مفادات کیلیے زیادہ خطرناک ثابت ہوہے ہیں اس لیے امریکی حکومت نے بطور خاص ان کی گرفتاری کیلیے انعامی رقم بڑھاہی تھی۔



اس خیال کو صدر کلنٹن کے اس بیان سے اور بھی تقویت ملی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ً بن لادن امریکہ کا دشمن نمبر١ ہے ً تاہم پھر یہ بات ثابت ہوہی کہ امریکہ کو سب سے زیادہ مطلوب شخص کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو بیس لاکھ ڈالر کے بجاہے پچاس لاکھ ڈالر دیے جاہیں گے۔




امریکی حکومت نے ماضی یا مستقبل کی دہشت گردی کی کارواہیوں کے بارے میں معکومات فراہم کرنے والے افراد کو مکمل رازداری کا یقین دلاتے ہوہے وعدہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ میں آباد کیا جاہے گا۔


جنوبی افریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان جوڑے کو جس نے مبینہ طور پر فروری ١۹۹۵ء میں اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے رمزی احمد یوسف کی گرفتاری میں مدد اور ضروری معلومات فراہم کی تھیں نہ صرف امریکی دفتر خارجہ سے بیس لاکھ ڈالر انعام میں ملے بلکہ اسے امریکہ میں آباد بھی کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کے ہوٹل سے ایمل کانسی کو گرفتار کرانے پر بیس لاکھ ڈالر کسے ملا اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔



 بہر حال بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ رمزی احمد یوسف اور ایمل کانسی کی گرفتاری پر بیس بیس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان نہ کرتا تو یہ دونوں افراد جن کا تعلق بلوچستان سے تھا  اور جو مختلف الزامات کے باعث امریکہ کو مطلوب تھے کبھی گرفتار نہ ہوتے۔
پاکستان میں ایمل کانسی کی گرفتاری پر امریکہ کے ایک وکیل کو یہ بات کہنے کا موقع بھی مل گیا کہ ً پاکستانی تو چند ڈالروں کے عوض اپنی ماں اور دادی کو بھی فروخت کر دیں گے ً۔



یقینٲ اسامہ بن لادن اور محمد عاطف کی گرفتاری کیلیے بھی امریکی انہی قسم کے لوگوں تکیہ کر رہے تھے جن کے بارے میں امریکی وکیل نے اشارہ کیا تھا۔      


امریکی کانگرس



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160