میری زندگی

Posted on at


جب میں پہلے نیٹ استمعال کرتا تھا تو کچھ ہی سمجھ نہیں تھی کہ آئ ،ڈی ،کیسے بناتے ہیں یا نیٹ کو کیسے استمعال کیا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ میں نے سب کچھ سیکھ لیا اور اس کے بعد ہر روز بھائی سے بات کرتا رہتا تھا

اور جب باتوں سے بھی دل بھر گیا تو یو ٹیوب پر گانے سننے لگا اور پورانی فلم دیکھنے لگا اوراس کے بعد جب اس سے بہ دل بھر گیا تو کئی کئی دنوں تک نیٹ بند ہے رہتا اور کچھ دن ایسے آئے کہ ہر روز ایک ڈرامہ دیکھا کرتا تھا اور رات دو بجے تک جاگتا رہتا تھا

 

ایک دن ایسا ہوا کہ میں ایک ڈرامہ دیکھ رہا تھا تو اس میں بہت ہی دکھ بھرے سین تہے اور میں اس کو دیکھ ہی رہا تھا کہ میرے سر میں اچانک درد شروح ہو گیا اور ایک دم سے چکر انے لگے اور اس کے بعد میرے ساتھ بہت ہی عجیب سا ہونے لگا میں

اس دن کے بعد نفسیاتی مریض بن گیا اور میں کسی بیمار کو دیکھتا تو مجھے ایسا لگتا کہ میں بھی اسی طرح بیمار ہوں ہر وقت ذہن عجیب عجیب سوچیں سوچتا رہتا اور کہیں سکون نہ ملتا نماز میں بھی دل نہیں لگتا تھا

اور ہر وقت ایسا لگتا کہ جیسے ابی میرے اوپربجلی گرنے والی ہے اور مجھے کچھ ہونے والا ہے اور کچھ نہ کھاتا اور گھر والے بھی اداس رهتے کہ مجھے کیا ہو گیا ہے تمام ڈاکٹر کے پاس جاتا اور وو مجھے ڈپریشن کی دوا دے دیتے اس سے سو تو جاتا تھا لیکن جب اٹھتا تو پھر ووہی حال ہوتا

اور رونے لگ جاتا کہ مجھے آخر ہو کیا گیا ہے کیوں ہو رہا ہے میرے ساتھ ایسا اور بہت ہی بری حالت ہو چکی تھی میری اس کے بعد مجھے ایک مہربان نے وظیفہ بتایا کہ ایک دفعہ پہلے درود شریف اور سات مرتبہ قران کی آخری سورت اور پھر ایک دفعہ آخر میں درود شریف پڑھ کر ہاتھ پر پھونک کر سر پر پھیر دو اور دل پر پھونک لو اللہ شفا دیگا

جب میں نے اسی دن سے یہ عمل شروح کیا تو یقین جانے پہلے دن ہی میں رات کو ٹھیک سویا اور اس کے بعد میں نے ہر روز اسے پڑھنا شروح کیا اور روز بروز ٹھیک ہوتا گیا اس کے بعد میرے ایک دو جاننے والے ہیں انکو بھی یہی مسلہ ہوا تو میں نے انھیں بھی بتایا

 

اور ان کو بھی اس آرام ہوا اور اب وو بھی خوش باش زندگی گزار رہے ہیں اب اللہ کا مجھ پر بڑا کرم ہے کہ اس دن کے بعد مجھے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا لیکن جب فری ہوتا تو خیال آ جاتے تھے لیکن جب سے میں نے فلم اینکس پر کام کرنا شروح کیا ہے جو تھوڑے بہت خیال اتے تہے وو اب نہیں اتے اب میں اللہ کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں یہ اللہ کی بہت ہی بڑی مہربانی ہوئی میرے اوپر کہ اس نے مجھے ٹھیک کر دیا

اور میں فلم اینکس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے یہ کام دیا اس سے یہ ہوا کہ اب فضول باتوں کا وقت نہیں ملتا بس ہر کوئی اپنے اپنے کام میں مصروف رہتا ہے اور نہ ہے کسی اور پریشانی کی طرف ذہن جاتا ہے

یہ ہماری مصروفیت کے ساتھ ساتھ ہمارے روزگار کا ذریہ بھی بن گیا ہے اور اس سے پہلے ہمیں خود پر یقین نہیں تھا کہ ہم بھی کچھ کر سکتے ہیں ہمارا ذہن ہے کہ ہم خود سے کچھ لکھ سکیں میں نے پہلی مرتبہ اتنے بلاگ لکھے ہیں

جنھیں آپ لوگوں نے پڑھا بھی اور شیر بھی کیا اور میں فلم اینکس کی پوری ٹیم کا اور فلم اینکس کے تمام دوستوں کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جن کی مدد سے میں یہاں تک پوھنچا آگے بھی آپ دوستوں کا اور فلم اینکس کا اسی طرح ساتھ رہا تو بہت محنت اور لگن سے کام کرتا رہونگا انشاللہ

آخر میں یہی دعا آپ سب دوستوں کے لئے کہ جہاں رہیں اللہ اپ سب کو خوش رکھے نماز پڑھنے کی توفیق دے اور سب کو کامیاب کرے اور تمام دوستوں کے والدین کو صحت تندرستی اور لمبی عمر عطا فرماے اور آپ سب کو ان کی خدمت کرنے کی توفیق دے امین






 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160