شا رکن عالم کالونی ملتان

Posted on at


میرا نام جہاں زیب ہے میں پاکستان کے شہر ملتان میں رہتا ھوں۔ پاکستان ایک مسلم ممالک ہے جو ایشیا میں وا قع ہے۔ میرے خیال سے پا کستا ن کے شہر ملتا ن میں شا رکن عالم کالونی ملتان رہا ئش کے لہحاظ سے بہت ہی خوبصورت اورپرُسکون جگہ ہے۔


 


 یہ کالونی تقریباً١۹۷۰ء سے بننا شروع ہوی اور تقریباً ۲۰۰۰ء  میں پوری ھوی۔ اس کالونی کا نام حضرت شا رکن عالم دربارکے نام پر راکھا گیا ہے۔اس کو ہم ملتان کی پہلی کالونی بھی کہ سکتے ہیں۔


 


اس کالونی میں ملتان کی مشہور سبزی منڈی بھی واقع ھے۔ جہاں پر ملتان کی ہر قسم سبزی اور پھل ۲۴ گھنٹھے دستیاب ہوتے ہیں۔ اور ملتان کی جانوروں کی منڈی بھی اس کے بلکل قریب واقع ہے۔اس واجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ملتان کی ایسی کالونی ہے جہاں پر زندگی ہر سہولیات میسر ہیں۔


 


ملتان کا بسوں کا اڈا یعنی بس سٹینڈ بھی اسی کالونی کے بلکل قریب واقع ہے۔ اور اس کالونی کے قریب اک چھوٹا سا ریلوے سٹیشن بھی مجود ہے اس ریلوے سٹیشن اور اڈے کی مدد سے ہم شہر میں اسانی سے آ جا سکتے ہیں۔


 


اس کالونی گھروں کی ترتیب بلاک کی ترتیب کے حساب سے ہےاورہر گھر پر اس کا اپنا ایک نمبر اور بلا ک ہے جس کی مدد سے کسی کا بھی گھر ڈھونڈنا بہت آسان ہے۔اور ہر بلاک میں اک کھیل نے ک لیے گراونڈ مجود ہے۔اس کالونی میں اک پارک بھی مجود ہے۔جو ملتان شہر کا سب سے برااور مشہور پارک ہے۔




About the author

160