ایثار

Posted on at


ایثار کا مطلب اپنی ضروریات پر کسی دوسرے کو ترجیح دینا ہے دوسروں کی ضروریات کی ضروریات کے لیے اپنی ضرورت کو قربان کر دینا یا خود بھوکا رہ کر دوسروں کو کھانا کھلانا ہے اور خود تکلیف برداشت کر کے دوسروں کو آرام پہنچانا ایثار کہلاتا ہے اللہ تعالیٰ نے ایثار کرنے والوں کی بے پناہ قدر کی ہے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ترجمہ اور وہ اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ وہ خود حاجت مند ہوں سورۃ الحشر آیت نمبر 9 نبی اکرمﷺ نے فرمایا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے۔



اور نہ ظالم کے حوالے کرے جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا رہے گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پورا کرے گا اور جو کوئی کسی مسلمان کی بے چینی دور کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی بے چینی دور کرے گا اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ اللہ کے نیک بندوں نے دوسروں کی ہمدردی کرنے میں اپنی جان قربان کر دی حضرت ابو بکر صدیقؓ نے غزوہ تبوک کے موقع پر اپنے گھر کا سارا سامان حضورﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا۔



اگر ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق دوسروں کی مدد کرے تو ہم بہت سے مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کر سکتے ہیں جن بچوں کے والدین اپنی غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے اگر ایک امیر طبقہ ایسے بچوں کو تعلیم دلوا کر ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے اس کے علاوہ ہمیں چاہیے کہ جب ملک میں یا کسی شہر میں کوئی آفت آئے تو دل کھول کر ان کی امداد کی جائے انشاءاللہ اس ملک کا ہر شہری اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا اور ایک مثالی معاشرہ وجود میں آئے گا۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160