(خواتین ، ڈپریشن کا آسان ہدف (حصہ پنجم

Posted on at


نئی ماؤں میں ڈپریشن :۔ میں بننا یقینا ایک خوبصورت احساس ہے ، شادی کے بعد ہر لڑکی کی یہ فطری خواہش ہوتی ہے ، تاہم عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ حاملہ عورت ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں ، اس میں سے بیشتر خودبہ خود ٹھیک ہو جاتی ہیں لیکن بعض ماؤں میں یہ مسئلہ پچیدہ رخ اختیار کر جاتے ہیں ، اس طرح بچے کی ولادت کے بعد بھی ڈپریشن کئی عورتوں پر حملہ کر سکتا ہے ، ڈاکٹر کے خیال میں اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ، ماں بننا یقینا ایک خوشگور تجربہ ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو نئی ذمہ داریوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے ، اور اکثر خواتین اس سے گھبرا جاتی ہیں ، وہ خود نئے حالات کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں مشکل محسوس کرتی ہیں ۔

 بچے کا بار بار رونا ، راتوں کو ماں کا بار بار اٹھنا اور نیند نہ لے پانا ، کم کھانا وغیرہ ، انہیں ڈپریشن کا شکار بنا دیتا ہے ، ایک عام اندازے کے مطابق سترہ فیصد خواتین کو جنم دینے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں اس پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی ، بلکہ بعض گھرانوں میں خواتین کی مدد کی بجائے انہیں مزید پریشانیوں میں مبتلا کیا جاتا ہے اور گھر والوں کا رویہ ان کت ساتھ مزید سخت ہو جاتا ہے ، جو خواتین میں اس مرض کو بڑھاوا دیتا ہے ۔ ڈپریشن سے بچاؤ اور نجات کے لئے ماہرین نے چند اہم باتوں پر خا صا زور دیا ہے جیسے کہ ۔

تعمیری سرگرمیاں اپنائیں :۔ جمود اور ٹھہراؤ اور غیرمتحرک زندگی کو پروان چڑھاتی ہے جبکہ تخلیقی سرگرمیوں میں مصروفیت ، ڈپریشن کی دشمن ہے ، ایک نفصیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ آپ کے اندر جس قدر زیادہ جمود ہو گا ، آپ اسی قدر کم عمل پر آمادہ ہوں گے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ خود کو ٹھہراؤ کا شکار ہونے دیں ، بلکہ خود کو مناسب آرام کے ساتھ مصروف عمل رکھیں ۔ اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہوں گے تو انتہائی معمولی کام نہانا دھونا کھانا پینا بھی آپ کو بوجھ لگے گا ۔

آپ کو خود سے عزم کرنا ہے کہ آپ ایسی ست زندگی سے نجات پائیں گے ۔ ڈپریشن میں ارادے کمزور پڑ جاتے ہیں ، لیکن ایک ماہر معالج آپ کے ارادوں کو قوت بخش سکتا ہے ، وہ آپ کی بہتر رہنمائی کر سکتا ہے ۔ اگر چہ کہا جاتا ہے کہ عمل سے پہلے ارادہ ضروری ہے لیکن ماہر نفصیات کا کہنا ہے کہ آپ کا م شروع کر دیں ، اور وہ بھی بن جائے گا ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160