(خواتین ، ڈپریشن کا آسان ہدف (حصہ ششم

Posted on at


دوسروں کی دعائیں اور ہمدردیاں حاصل کریں ؛۔ کسی غرض کے بغیر دوسروں کے کام آنا خود اپنے کام آنے کے مترادف ہے ، ماہر نفصیات کی بڑی تعداد اس بات پر متفق ہے کہ کوئی بھی شخص رضا کار انہ خدمات دے کر ذہنی و جسمانی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے ، وہ خو د کو کہیں زیادہ آسودہ محسوس کر سکتا ہے ، دوسروں کی مدد انسان کے اندر انسانی ہمدردی کے جذبات پروان چڑھاتی ہے ، یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ایسے فرد میں سمجھنے اور سوچنے کی بہتر صلاحیت موجود ہے ، رضاکارانہ خدمات انجام دے کر آپ خود کو یہ بتاتے ہیں کہ آپ بےکار نہیں ہیں ، اس طرح آپ کا انسانوں سے رابطہ گہرا اور مضبوط ہوتا ہے ، چونکہ اتنہائی یاگوشہ نشینی ڈپریشن کی اہم اسباب ہیں لہذا لوگوں سے رابطےاس مرض کو قریب نہیں آنے دیتے۔

خوش ہونا سیکھیں :۔ ڈپریشن میں مبتلا افراد وہ عمل چھوڑ دیتے ہیں جو ان کے لئے ذہنی سکون اور خوشی کا باعث ہوتے ہیں ۔ ریگن ریسرچ یونیورسٹی کے ماہر نفصیات پٹیرام کا کہنا ہے کہ بے تکلف دوستوں سے ملاقات ایک مثبت عمل ہے ، کوئی نیا ہنر سیکھنا ، ونڈو شاپنگ ، گھر سے باہر ڈنر یا فلم بنیی بھی اس زمرے میں آتی ہے ۔

خوشی کے حصول کے لئے ضروری نہیں کہ کسی بڑی خوشی کا انتظار کیا جائے ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہونا سیکھیں ، بلکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اداسی کا دورہ پڑ رہا ہے تو پیروں کو مت پٹخیں ، منہ ہی منہ میں مت بڑبڑائیں ، اور نہ ہی دماغ کو کھولا ئیں ، بلکہ ہو سکے تو مسکرائیں ، ایسی حالت یہ عمل مشکل ضرور ہے لیکن مسکرانا آپ کا موڈ بحالکر دے گا ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160