(یہ موسم ہے الرجی کا (حصہ اول

Posted on at


گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں دنیا کے بیشتر ممالک کو متعدد اقسام کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بیماریاں پہلے بھی موجود تھیںمگر موسم کی مناسبت سے حملہ کرتی تھیں۔ ان بیماریوں میں سے زیادہ عام موسمی الرجیز جنہیں طبی اصطلاح میں seasonal allergies کہا جاتا ہے ، مشاہدہ کریں تو آپ خود بھی جان جائیں گے کہ ہر دوسرا شخص نزلہ، زکام، کھانسی اور دکھتے گلے کی شکایات میں مبتلا ہیں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سب سے عام بیکٹیریل انفیکشنز ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں ایشیائی ممالک میں ناک سے متعلق الرجیز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ الرجیز لوگوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ زودحسی ماحول کی آلودگی کا شاخسانہ جو اب بچوں میں بھی پائی جا رہی ہے۔ متاثرہ بچے اسکول میں بھی درست کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے۔ کیونکہ جب انکو اینٹی الرجی ادویات دی جاتی ہیں تو وہ سارا دن غنودگی میں رہتے ہیں۔

الرجی سے متاثر شخص سے پوچھیں وہ آپ کو بتائے گا کہ اسے کیسی تکلیف یا کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ ہر وقت بہتی ناک یا کھانسی سے ذیادہ مشکل دکھتا حلق، سر اور کان ہیں۔ ان مریضوں کی زندگی کا معیار بہت متاثر ہوتا ہے، نیند پوری ہو پاتی ہے نہ ہی کوئی کام سکون سے کر سکتے ہیں۔ ان مسائل کے ساتھ اپنے موڈ میں بھی تبدیلی محسوس کرتا ہے۔ الرجی کی کیفیت کے دوران 40 سے 60 فیصد تک انسان اپنی توجہ اور فعالیت میں کمی محسوس کرتا ہے۔

الرجیز کی وجوھات: ویسے تو موسمی الرجیز کی کئی اقسام ہیں لیکن سب سے ذیادہ عام ناک اور حلق سے متعلق زودحسی ہے۔ ناک کے اندر موجود خفیف جھلی جسے mucous کہتے ہیں اس میں جلن کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو زکام شروع ہو جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں سائنس، سانس کی نالی کی سوزش، پھیپھڑوں پر ورم اور گردوغبار سے ہونے والی الرجیز عام ہیں اس کے علاوہ شدید گرم موسم میں سینے پر دباؤ، سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل( استھما ) بھی عام ہوتے ہیں۔ معالجین اور ماہرین زودحسی کے محرکات میں درج ذیل عوام کو شامل کیا جاتا ہے۔

  • ماحولیاتی آلودگی
  • گردوغبار دھواں
  • کیمیکلز کا بڑھتا رجحان
  • جانوروں کے پر اور جراثیم وٖغیرہ
  • پرفیومز (تیز خوشبو)
  • گرد کے خوردبینی کیڑے۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160