واہ کینٹ حصّہ اول

Posted on at


واہ کینٹ شہر




واہ کینٹ  راولپنڈی، اسلام آباد سے تقریباً 40 کلو میٹر دور گرینڈ ٹریک روڈ پر شمال مغرب میں واقع ایک خوبصورت شہر ہے۔ اِس شہر کی سنگ بنیاد پاکستان کے وجود میں آنے کے چند سال بعد ڈالی گئی۔ واہ کینٹ کو اَس کی خوبصورتی اور پلان کے تحت بنائے جانے کی وجہ سے اِسے منی اسلام آباد کے نام سے بھی پکارہ جاتا ہے۔ واہ کینٹ شہر کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ھیں۔ اِس شہر کے گِرد باؤنڈری وال تعمیر کی گئی ہے اور شہر میں داخلے کے لئے چند مخصوص بیرئیر مقرر کئے گئے ھیں۔



 واہ کینٹ شہر ٹیکسلا اور حسن ابدال کے عین وسط میں واقع ہے۔ ٹیکسلا شہر جو کہ 600 قبل مسیح بدھ مت کے نمونے رکھنے کی وجہ سے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔



حسن ابدال کا شہر بابا ولی قندھاری (رح) اوربابا گرو نانک کی وجہ سے تاریخی حثییت کا حامل ہے۔ بابا ولی قندھاری کی چلہ گاہ حسن ابدال کی پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے جہاں دن میں سینکڑوں لوگ عقیدت کی وجہ حاضر ہوتے ھیں اور فاتحہ پڑتے ھیں۔



گردوارہ بابا گرو نانک جسے مقامی زبان میں پنجہ صاحب بھی کہتے ھیں پر بیساکھی کے دنوں میں لاکھوں کی تعداد میں سکھ حضرات آتے ھیں۔ ان وجوہات کی بنا پر یہ شہر بہت اہمیت کا حامل ہے۔



واہ کینٹ شہر میں داخل ہونے کے لئے پانچ مرکزی دروازے ھیں جنہیں مقامی زبان میں بیرئیر کہا جاتا ہے۔ بیرئیر نمبر 1 ٹیکسلا کی طرف واقع ہے۔ یہ واہ کینٹ میں داخل ہونے کی لئے مرکزی دروازہ کی حثییت رکھتا ہے۔ اِسے جناح گیٹ کے نام سے پکارہ جاتا ہے ۔ اِس گیٹ کا نام پاکستان کے بانی قائد اعظم محمدعلی جناح کے نام پر رکھا گیا ہے۔



 یہ ٹیکسلا، راولپیڈی، اسلام آباد کی طرف سے آنے والے لوگوں کے واہ کینٹ میں داخلے کے لئے بنایا گیا ہے۔ جو راولپنڈی سے پشاور کی جانب گرینڈ ٹریک روڈ پر سفر کرتے ھیں۔ واہ کینٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے میرا اگلا بلاگ ضرور پڑھیں۔ 


 


 


By

Usman Shaukat

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160