(گاڑیوں کے لئے اسمارٹ میوزک ایپلی کیشن (حصہ اول

Posted on at


عام طور سے ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور حضرات موسیقی سننا پسند کرتے ہیں، جس کے انتخاب کا تعلق ڈرائیور کے موڈ پر ہوتا ہے۔


آج کل کے جدید کار آڈیو سسٹم میں نہ صرف سی ڈی چلانے کی سہولت بلکہ ان میں یو ایس بی پورٹ بھی ہوتی ہے جس میں یو ایس بی ڈرائیو لگائی جاتی ہے اور اس میں محفوظ موسیقی یا گانے با آسانی سنے جاسکتے ہیں۔



لیکن اس میں مشکل یہ ہے کہ یو ایس بی ڈیوائس میں عام طور سے گنجائش بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس میں اتنے گانے محفوظ ہوتے ہیں کہ اسے استعمال کرنے والے کو خود بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں کون کون سے گانے محفوظ ہیں اور جب وہ ان میں سے اپنی مرضی کا گانا سننا چاہتے ہیں تو اکثر پورا سفر ہی گانا ڈھونڈنے میں ختم ہوجاتا ہے۔



دوسری طرف اس کا دوسرا نقصان یہ بھی ہے کہ اگر ڈرائیور کا دھیان آڈیو سسٹم میں ہی الجھ گیا تو ایکسیڈینٹ کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔



خیال یہی کیا جاتا ہے کہ گاڑی میں میوزک سننے کا تعلق موڈ سے ہوتا ہے اور ڈرائیور دوران سفر ایسے ہی گانے سننا چاہتا ہے جیسا اس کا موڈ ہو۔ یہی بات مدنظر رکھتے ہوئے جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے برطانیہ میں کار آڈیو سسٹمز کے لئے ایک ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے جسے واکس ویگن کے نئے ماڈل گالف جی ٹی آئی میں نصب کیا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام پلے دی روڈ رکھا گیا ہے۔



About the author

160