پاکستانی کھیل

Posted on at


انسانی  زندگی میں کھیل کو بنیادی حثیت حاصل ہے- انسانی صحت ورزش ،کام کاج ،اور کھیل کود پر انحصار کرتی ہے- انسانی زندگی میں کھیل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ جسمانی تندرستی کے ضامن ہیں - کھیل کود کی وجہ سے انسانی جسم چاق و چوبنداور تندرست رہتا ہے- دنیا کے ہر خطےمیں  کھیل کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، ہر علاقے اور خطے کے اپنے مخصوص کھیل ہوتے ہیں-

 

اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں فٹ بال ،کبڈی ،کرکٹ ،کشتی اور ہاکی مقبول کھیل ہیں جو بچے اور بڑے شوق سے کھیلتے ہیں - ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کے علاوہ یہاں کچھ اور علاقائی کھیل بھی کهیلے جاتے ہیں- علاقائی کھیلوں میں گلی ڈنڈا،آنکھ مچولی ،برف پانی، پٹھو گرم، گدا، بول میری مچھلی اور ککلی کلیر دی شامل ہیں- شہری بچوں کو بیڈ منٹن، کرکٹ ، ٹینس اور ہاکی پسند ہے جب کہ دیہاتیبچے ککلی ، کبڈی،گلی ڈنڈا اور آنکھ مچولی کو پسند کرتے ہیں-

آنکھ مچولی دیہاتی بچوں میں بےحد مقبول ہے- آنکھ مچولی کو چھپن چھپائی اور لکن میٹی بھی کہا جاتا ہے- بچے کسی بھی وقت یہ کھیل، کھیل سکتے ہیں اس کا  کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا- اس کھیل کا آغاز ٹاس سے ہوتا ہے جو بچہ ٹاس ہار جاتا ہے وہ آنکھیں بند کر کے کھڑا ہو جاتا ہے باقی سب بچے چھپ جاتے ہیں- پھر ٹاس ہارنے والا بچہ باقی  بچوں کو ڈھونڈتا ہے سب سے پہلے جس ساتھ کو وہ پکڑ لے وہ ہار جاتا ہے اگلی باری اس کی ہوتی ہے - یہ کھیل لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں خاصا مقبول ہے -

 

لڑکیوں کے کھیل لڑکوں کے کھیلوں  سے مختلف ہوتے ہیں- گلی ڈنڈا خالص لڑکوں کا کھیل ہے اسی طرح ککلی صرف لڑکیوں کا کھیل ہے جو پنجاب کے کچھ حصّوں میں کھیلا جاتا ہے- اس کھیل میں چھوٹی چھوٹی لڑکیاں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کے اور پاؤں سے پاؤں ملا کر ایک دائرے میں گھومتی ہیں اور ساتھ ساتھ یہ جملے بولتی ہیں:

                                                                                             " ککلی کلیر دی

                                                                                              پگ میرے ویر دی "

یہ کھیل بہن اور بھائی کے پاک اور مقدس رشتے کی محبت کی عکاسی کرتا ہے-

x

کھیل جہاں بچوں اور بچیوں کی جسمانی صحت کو برقرار رکھتے ہیں وہیں ثقافتی زندگی کی ترجمانی بھی کرتے ہیں-  برسوں سے کهیلے جانے والے یہ کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں-یہ انسان کو نہ صرف صبرو تحمل کی مشق دیتے ہیں بلکہ  ساتھ  ساتھ حوصلہ مندی کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں- کھیل کے توسط سے انسان کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اس لئے کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت اہم ہیں-  



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160