خواتین کی اونچی ایڑیاں فیشن یا بیماری

Posted on at


 

آج کل خواتین اور بچیوں میں اونچی ایڑی والی سینڈ ل یا جوتے پہننا عام سی بات ھے۔ وہ فیشن کے نام پر خود کو زخمی کر رھی ہیں۔ یہ فیشن اس قدر عام ھو چکا ھے کے آج کل بازار میں چھوٹی ایڑی کا جوتا ملنا بھی مشکل ھو گیا ھے کیونکہ زیادہ تر خواتین کی مانگ اونچی ایڑی ہی ھوتی ھے۔

فیشن کی دلدادہ خٓواتین کو یہ معلوم ھونا چاہیےکہ ایڑی جتنی زیادہ اونچی ھو گی اتنا ھی جسم کا جھکاؤ آگے کی طرف ھو گا۔ جسم کو بیلنس رکھنے کے لئے انکو پیچھے کی طرف جھکنا پڑے گا جھکنے کی وجہ سے زیادہ دباؤ ریڑھ کی ہڈی پر پڑے گا جو کہ خطرناک ثابت ھو سکتا ھے۔

اونچی ایڑی سے پاؤں آگے کی طرف نکلے رہتے ہیں جس سے پاؤں کی انگلیاں ایک دوسرے پر چڑھ جاتی ہیں اور ناخن اندر کی طرف گھسنے لگتے ہیں۔ جلد رگڑ کھا کر کھردری ھو جاتی ھےاور پاؤں کی شکل بگڑ جاتی ھے۔ چونکہ انگلیاں دب جاتی ہیں جس سے پاؤں میں نمی ھو جاتی ھے انگلیاں نم رہنے کی وجہ سے انگلیوں کہ درمیان انفیکشن اور خارش ھو جاتی ھے۔

اونچی ایڑی والے جوتے پہننے سے پنڈلی کے پٹھے چھوٹے ھو جاتے ہیں اور جب چپٹے تلے والا جوتا پہنیں تو پنڈلیوں میں نا قابل برداشت قسم کا درد ھوتا ھے۔ اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر چلنے سے پاؤں کے سامنے والے حصے پر دباؤ آ جاتا ھےجس سے ہڈیوں میں درد ھوتا ھے اور ہڈیوں پر بال بھی اگ آتے ہیں۔ ہڈیوں کے درد کی وجہ سے جوڑوں اور نرم ٹشوز میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ھو جاتا ھے۔ بعض اوقات انسان کے اعصاب بھی آپس میں الجھ جاتے ہیں جنہیں درست کرنے کے لئے سرجری ضروری ھو جاتی ھے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ترپھٹی ایڑیوں اور سخت کھال کی شکایت کرتی ہیں۔ ان تمام مسائل کے باوجود اونچی ایڑی پہننے سے باز نہیں آتیں ۔آجکل کی خواتین کو فیشن سے دلچسپی ھے نہ کے اپنی صحت سے۔اس لئے وہ خود اپنے لئے بیماریاں خریدتی ہیں لیکن سمجھنے سے پھر بھی قاصر ہیں۔

           

 

 



About the author

160