(آب دوز سے ڈرون کی پرواز (حصہ دوئم

Posted on at


ٹیک آف کے وقت اس کے پر سمٹے ہوئے ہوتے ہیں جو بلندی کے ساتھ ساتھ کھل جاتے ہیں اسے راکٹ کی طرح مخصوص لانچنگ سسٹم سے جسے سی روبن کہا جاتا ہے سے منسلک کرنے کے بعد یہ سی روبن آبدوز کی تار پیڈو ٹیوب میں داخل کردیا جاتا ہے۔



لانچنگ کے وقت تار پیڈو لانچر نے اسے کسی پیسے کی طرح پانی کی سطح پر اچھال دیا۔ سطح آب پر پہنچنے کے بعد سی روبن نے ایک برقی نظام کی مدد سے ‘‘ایکس ایف سی’’ کو فضا میں بھیج دیا جاتا ہے مخصوص اونچائی پر پہنچ کر اس نے اپنے پر پھیلا لئے اور کئی گھنٹے تک پرواز کرتا رہا اس کے کیمرے کی مدد سے آب دوز اور دیگر مراکز تک ویڈیو پہنچتی رہی اس کے بعد‘‘ ایکس ایف سی’’ بہاماس کے نیول ایئر بیس پراتر گیا۔



جس وقت ‘‘ایکس ایف سی’’ کا تصور پیش کیا گیا اسی وقت سے اس کے لئے بہت سی ایپلی کیشنز موجود تھیں مثال کے طور پر اس کا لانچنگ پیڈ، ایکس ایف سی ڈرون، آبدوز کے تار پیڈو لانچر اور مزائل فائر کئے جانے والی ٹیوب سے لانچ کئے جا سکتے ہیں۔



اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے سمندر اور خشکی دونوں سے فضا میں بھیجا جا سکتا ہے جس کی مدد سے زیادہ وسیع علاقے کی جاسوسی کی جاسکے گی۔



About the author

160