اسامہ بن لادن اور امریکہ۔۔۔﴿حصہ ۵﴾۔

Posted on at



امریکن کتاب ً فروجرم ً کی تفصیلات کے مطابق اسامہ بن لادن اور محمد عاطف نے اقاہدہ کے اپنے ساتھیوں وادہ الحج۔ فضل عبداللہ، محمد صادق ہوید اور محمد راشد داؤدالوہالی کے ہمراہ خلیج کی جنگ اور صومالیہ میں آپریشن امید کی بحالی کے بعد سعودی عرب میں مقیم امریکن میرین فوجیوں سمیت کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں میں تعینات امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔


  


یاد رہے کہ ً القاہدہ اسامہ بن لادن کی تنظیم کا ہی نام ہے ً ان تمام افراد پر جعلی کمپنیاں قایم کرنے جعلی شناختی اور سفری دستاویزات مہیا کرنے اور مختلف ممالک کے حکام کو جھوٹی معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی عاہد کیا گیا تھا۔ فروجرم کے مطابق القاہدہ اپنے طور پر اپنی طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کی وساطت سے مصروف عمل ہے۔




 دیگر تنظیموں سے امریکہ کی مراد مصر کا الجہاد گروپ اور امریکہ میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں بم دھماکے میں ماخوذ نابینا عالم دین شیخ عمر عبدالرحمان کی تنظیم الجامع الاسلامیہ اور سوڈان مصر سعودی عرب اور صومالیہ کی دیگر تنظیمیں شامل تھیں۔ بن لادن پر یہ الزام بھی عاہد کیا  تھا کہ انیوں نے اپنی تنظیم القاہدہ کا سوڈان کے نیشنل اسلامک فرنٹ، ایرانی حکومت کے نماہندوں اور ان کے ساتھ منسلک دہشت گرد گروپ ً حزب اللہ ً کے ساتھ مغرب خصوصٲ امریکہ میں اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف متحرک رہنے کیلیے اتحاد کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا جہاں بن لادن نے بعض انتہا پسند گروپوں کی مدد سے اپنی کارواہیوں کا داہرہ کار پھیلا رکھا تھا۔


 



 یقینٲ امریکہ نے ایسا جان بوجھ کر کیا تھا کیونکہ یہ بات قرین قیاس نہیں ہے کہ امریکہ اسامہ بن لادن کے حرکتہ الانصار کے ساتھ روابط اور قریبی تعاون  کے بارے میں بے خبر تھا۔ اس تنظیم کو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دہیے جانے کے بعد حرکتہ المجاہدین کا نام دیا گیا تھا۔ بن لادن کے کہی دیگر پاکستانی علماء اور دینی تنظیموں کے ساتھ انتہاہی قریبی تعلقات تھے اور اب وہ پاکستان کے ہر گھر میں جانا پہچانا نام بن چکا ہے۔




 بے شمار افراد نے اپنے نوزاہیدہ بچوں کا نام تبدیل کرکے ً اسامہ ً رکھ دیے ہیں۔ جس کا مطلب اتفاق سے ً شیر ً ہے اور یہ اسامہ بن لادن کی طرف سے اپنے بارے میں پروان چڑھاہے جانے والے تاثر کے ساتھ صیحح طور پر لگا کھاتا ہے کہ وہ ایک ایسا شخص ہے جس نے دنیا کی واحد سپر پاور کوناکوں چنے چبواہے ہیں۔     
 




 " اگر آپ اس بلاگ کا 1 ، 2 ، 3 ، 4 حصہ پڑھنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں  اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اوپر نمبرز پر کلک کریں۔
 اگر مزید میرے بلاگز پڑھنا اور شہیر کرنا چاہتے ہیں تو ادھر کلک کریں۔ "
 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160