محنت کی عظمت

Posted on at


محنت انسانی زندگی کا وہ معاشی پہلو ہے جس کے ذریعے انسان اپنے اور اپنے بچوں کیلئے روزی کماتا ہے۔محنت ایک ایسا پہلو ہے جو کہ ہر انسان کو حاصل نہیں ہے کیونکہ ہے انسان محنتی نہیں ہوتا۔ محنت ایک خدا داد صلاحیت ہے جو کہ انسان کو اللہ پاک نے عطا کی ہوتی ہے۔ حدیث مبارکہ میں  فرمایا گیا ہے’’محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے‘‘

کسی بھی ملک کی ترقی کا راز محنتی اشخاص پر ہے کیونکہ یہ پیغمبری صفت ہے اس کے بغیر ترقی نہ ممکن ہے جتنے بھی پیغمبر آئے سب کے سب محنتی اور ہاتھ سے روزی کمانے والے تھے۔حالانکہ وہ اعلیٰ شخصیات کے مالک تھے تمام انبیأ کرام نے اپنے وقت میں کوئی نہ کوئی محنت کا کام کرکے روزی کمائی۔نبی اکرمؐ نے خود بکریاں چرائیں،تعمیراتی کام کیے۔ ۔صحابہ کرام سے مل کر ان کے کاموں میں ہاتھ بٹایا۔گھر کے اندر بھی حضور اکرمؐ محنت کا کام کرتے تھے ۔

     محنت بہت بڑی ساکھ ہے اور اس کو اپنا کر بہت سی شخصیات نے عروج حاصل کیا۔ لہذا اس سارے تحریر کا مقصد یہ ہے کہ محنت کرنا کوئی عیب نہیں بلکہ انسان کی عظمت محنت سے ہے جو کہ پیغمروں کا شیوہ ہے ۔محنت کی کمائی میں برکت ہوتی ۔کسی کے آگے ہاتھ پھیلاکر کھانا بغیر کسی مجبوری کے بہت گناہ ہے اور اللہ کو نا پسند ہے اللہ سے دعا ہے کہ حلال رزق کمانے کی توفیق دے۔



About the author

160