لیلتہ القدر

Posted on at


لیلتہ القدر


 


رمضاں المبارک میں ایک رات ایسی بھی آتی ہے جسے لیلتہ القدر کا نام سے یاد کیا جاتا ہے . یہ لیلتہ القدر کیا ہے ؟ ؟ اور اس رات کی فیوض و برکات کیا کیا ہیں ؟ ؟


قدر بہ معنی تقدیر ، اس سال میں آیندہ پیش آنے والے امور لکھے جاتے ہیں . اس رات کو قدر والا یعنی عزت والا قرآن مجید نازل ھوا . اس رات جو بھی عبادت کی جاۓ گی ، وہ قدر و منزلت میں بہت زیادہ ھو گی


 


قدر کا مطلب ہے تنگی ، ، ، کہ اس رات میں آسمان سے اس قدر ملائکہ زمین پر نازل ھوتے ہیں کہ زمین تنگ پڑ جاتی ہے . حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس کسی نے اس رات میں ایمان اور پورے خلوص کے ساتھ قیام کیا تو اس کے عمر بھر کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں . سوره القدر میں الله رب العالمین کا ارشاد کریمی ہے کہ


بیشک ہم نے ہی اس کو اتارا شب قدر میں


اور تم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے ؟ ؟


شب قدر تو افضل اور بہتر ہے ہزار راتوں سے


اور اس میں فرشتے اور حضرت جبرائیل ( علیہ سلام )


زمین پر اترتے ہیں ، اپنے رب کے حکم سے ہر کام


کے لئے ، وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک


مفسرین کا کہنا ہے کہ اس رات یعنی شب قدر کو الله تعالیٰ نے قرآن مجید کو لوح محفوظ سے پہلے آسمان پر نازل فرمایا اور پھر تقریبا ٢٣ برس کی مدّت میں اپنے پیارے محبوب ( صل الله علیہ وسلم ) پر بہ تدریج نازل کیا


 


لیلتہ القدر کے لئے خیر من الف شہر کے الفاظ استعمال ھوتے ہیں جس کے معنی ہزار مہینوں سے افضل رات ہے . یہ کل تراسی سال اور چار ماہ بن جاتے ہیں . اگر غور کیا جاۓ تو ھم پر واضح ھو جاتا ہے کہ انسانی زندگی کی اوسط عمر ٦٠ یا ٦٥ برس بنتی ہے . جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر انسان صرف اس رات کو پا لے اور رب الزولجلال کی عبادت کو بھرپور طریقے سے کر لے تو صرف اس ایک رات  اس کی ساری زندگی کی ریاضت کے لئے کافی ھو سکتی ہے


اس سلامتی کی رات حضرت جبرائیل ( علیہ سلام ) اپنے ساتھی فرشتوں کے ہمراہ زمین پر نزول فرماتے ہیں اور عبادت میں محو حضرات اکرام سے مصافحہ فرماتے ہیں


 


روایات میں آتا ہے کہ جب صحابہ اکرام ( رضوان الله علیہ اجمعین ) نے بنی اسرائیل کے لوگوں کی لمبی عمروں اور اپنی کم عمری کی وفات کے سبب کم عبادت گزار ہونے پر اپنی غم زدگی کا اظہار فرمایا تو یہ دیکھ کر نبی کریم ( صل الله علیہ وسلم ) بھی افسردہ ھو گئے کہ اگر میرے امّتی خوب عبادت بھی کر لیں تو بھی وہ پچھلے لوگوں کی برابری نہیں کر پائیں گے . اس افسردگی کی حالت میں الله سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے حبیب ( صل الله علیہ وسلم ) پر وحی اتاری اور رحمت الہی جوش میں آئی  . پھر وحی کے ذریعے آپ کو لیلتہ القدر کی نوید سنائی گئی کہ اس رات عبادت کرنے والا ایک ہزار ماہ کی عبادت کا ثواب حاصل کر سکے گا


حضرت سیدنا عبادہ بن صامت ( رضی الله عنہ ) نے سرکار مدینہ محمد ( صل الله علیہ وسلم ) سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا تو آپ ( صل اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا کہ


شب قدر کو رمضاں المبارک کی آخری عشرے کی طاق راتوں یعنی اکیسویں ، تیئس ، پچیس ، ستائیس اور انتویس شب میں ہے جو تم  میں سے کوئی اس کو ایمان کے ساتھ بہ نیت ثواب کے اس مبارک رات میں عبادت کرے تو اس کے تمام گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں . اس رات کی علامات یہ ہے کہ وہ مبارک شب کھلی ھوئی ، روشن اور بلکل صاف اور شفاف ہے . اس میں نہ تو زیادہ گرمی پڑتی ہے اور نہ زیادہ سردی . بلکہ یہ رات متعدل ھوتی ہے گو کہ اس میں چاند کھلا ھوا ھوتا ہے . اس پوری رات میں شیاطین کو آسمان کے تارے بھی نہیں مارے جاتے . مزید نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس رات کے گزرنے کے بعد جو صبح آتی ہے اس میں سورج بغیر شعاؤں کے طلوع ھوتا ہے اور وہ ایسا ھوتا ہے جیسا کہ چودھویں کا چاند . الله رب العزت نے اس دن طلوع آفتاب کے ساتھ شیطان کو نکلنے سے روک دیا ہے


 


شب قدر ، رمضان المبارک کی آخری طاق راتوں میں سے ایک رات ہے. اس رات کو مخفی رکھنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ کہیں لوگ صرف اس ایک رات پر ہی قناعت نہ کر لیں بلکہ اسے پانے کی جستجو لئے دیگر راتوں میں بھی اٹھ کر قیام و سجود کر کے اپنے گناھوں کی رب تعالیٰ سے معافی مانگیں اور اس تلاش میں رہیں کہ اس رات کو پا لیں


 


اس مقدس رات میں انسان اور جنّات کے علاوہ پوری کائنات کی ہر شے الله سبحانہ وتعالیٰکی بزرگی و برتری کے اعتراف میں سجدہ ریز ھو جاتی ہیں مگر ہم اس کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے  . شب قدر کی اہمیت کے حوالے سے لکھی جانی والی احادیث و روایات سے اندازہ ھوتا ہے کہ بیشک یہ رات ھمارے لئے ایک نعمت متبرکہ ہے


الله تعالیٰ ہمیں اس مبارک رات کو سمجھنے ، اس کو پانے اور اس شب میں بھرپور طریقے سے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ . آمین


============================================================================================================ 




میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post


 


 
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160