ہوا کی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریاں

Posted on at


ہوا کی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریاں

ہوا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ہمارے لیے۔ کیونکہ ہم ہوا کے زریعے آکسیجن حاصل کرتے ہیں۔ اور سانس لیتے ہیں۔ اگر ہوا نہ ہو تو پھر کوئی جاندار زندہ نہ رہے اس دنیا میں۔ اس ہوا کی وجہ سے ہماری زندگی کا نظام چل رہا ہے۔ لیکن اگر اسی ہوا میں کچھ اور چیزیں مل جائے جو کہ انسانوں اور جانداروں کے لیے نقصان دہ ہو اسے ہم ہوا کی آلودگی کہتے ہیں۔ ہمارے ملک کے ساتھ سب ہی ممالک ہوا کی آلودگی کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں اور بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہوا کی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ہماری گاڑیوں سے نکلنے والادھواں ہے۔ گاڑیوں، بسوں، اور اس کے ساتھ ساتھ فیکٹریوں وغیرہ کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ جو کہ اوزون کی تہہ کو آسہتہ آسہتہ تباہ کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سورج کی وہ شعاعیں جنہیں اوزون کی تہہ زمیں پر آنے سے روکے رکھتی تھی اب وہ نیچےآنے لگی ہیں۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریاں عام بن گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی یہ پودوں اور درختوں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہوا کی آلودگی کی وجہ سے سانس کی بہت سی بیماریاں شروع ہوں گئی ہیں۔ اور اس کے ساتھ سر کا درد جو کہ اب سب سے زیادہ دیکھنے میں آریا ہے۔ وہ بھی ہوا کی آلودگی کے باعث ہے۔ اس کے ساتھ سینے کا درد جو کہ بعد میں ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے۔ آنکھوں کوجلنا، وغیرہ سب کچھ ہوا کی آلودگی کی وجہ سے ہے۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے ملک میں انڈسڑی اور ٹریفک ہے۔ جن کا دوھواں ہواکے ساتھ مل کر زہریلی گیسوں کا باعث بنتا ہے۔ جس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

 

 



About the author

160