ہلدی صرف مصالحہ نہیں ۔۔۔۔۔ دوا بھی ہے

Posted on at


ہلدی اور مشرقی مصالحوں سے تیار کردہ بعض ڈشوں کے بارہے میں ایک تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ان میں( curcumin) نامی ایک مادہ پایا جاتا ہے جو کینسر کی ابتدائی گلٹیوں اور ابھاروں کے علاج اور انسداد میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ پیاز میں جو (Anti oxidant) اجزا پائے جاتے ہیں وہ بھی اس مادے کے ساتھ مل کر کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتے ہے۔ مشرقی کھانوں میں مصالے صدیوں سے کسی سائنسی تحقیق کے بغر استعمال ہو رہے تھے ، رفتہ رفتہ ان میں سے بیشتر کی افادیت کے نئے نئے پہلو سامنے آتے رہتے ہیں اور عام لوگوں کو ان کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی رہتی ہے ۔

ہلدی اور پیاز کے عرق کے ذریعے بہت سے ایسے مریضوں پر تجربات کئے گئے ہیں جن کی آنتوں میں کینسر کے ابھار جنم لے چکے تھے اور موروثی طور پر ان میں کینسر کا خطرہ موجود تھا ۔ انہیں ہلدی میں پائے جانے والے مادے (curcumin) سے تیار کردہ گولیاں استعمال کرائی گئیں ۔

 چھ مہ تک زیرہ علاج رہنے کے بعد ان کی آنتوں میں سے وہ ساٹھ فیصد ابھار ختم ہو گئے جو آگے چلا کر ناقابل علاج کینسر کی صورت اختیار کر سکتے تھے ۔ جبکہ باقی رہ جانے والے ابھاروں کا سائز بھی آھادہ رہ گیا َ ۔ تاہم یہ دیکھا گیا کہ ہلدی یا اس کا پاؤڈر زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بھی وہ نتائج حاصل نہیں ہوتے جو ان کی مدد سے تیار کردہ گولیوں سے حاصل ہوتے ہیں کیونکہ ہلدی میں اصلی شکل میں اس مادے کی مقدار کم ہی ہوتی ہے جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے ۔ جبکہ گولیوں میں اس مادے کی زیادہ مقدار کو مجتمع کر دیا جاتا ہے لہذا یہ کہیں زیادہ مفید اور زود اثر ثابت ہوتی ہیں ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160