موسم بہار

Posted on at


بہار کا موسم جسے موسموں کی ملکہ کہتے ہیں۔ اس موسم میں ہر سوخوشی محبت اور تازگی پھیل جاتی ہے۔ یہ موسم سردی کے بعد شروع ہوتا ہے اور گرمی کے آنے تک رہتا ہے۔ اس موسم میں ہر سو خوبصورتی پھیل جاتی ہے۔ ہر چیز روشن اور خوبصوت ہو جاتی ہے۔ہر ترف ہریالی گپھیل جاتی ہے۔ درخت اور زادہ پپتے پیدا کرتے ہیں اور ہر سو پھول کھل جاتے ہیں۔ رنگ خوشبو اور پھول اپنے جو بن پر ہوتے ہیں۔ بہار کی صبح بہت تازگی بھری اور روشن ہوتی ہے۔ ہوا میں اس قدر تازگی ہوتی ہے کے خود باخود انسان کا دل چا ہتاہے کے فطرت کے قریب ہو جائیں۔

بہار کے موسم کا اثر ہر چیزپر ہوتا ہے انسان پودے پھل، پھول، جانور پر چیز دھل جاتی ہے اور محبت سےبھر پور ہو جاتی ہے۔ پہاڑ، چشمے، میدان سب جی اٹھتے ہیں۔ تتلیاں ایک پھول سے دوسرے پھول تک اڑتی پھرتی ہیں۔لوگ خوشیاں مناتے ہیں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں جن میں سب سے مشہور بسنت کا تہوار ہے اس میں لوگ رنگ برنگی پتنگیں اڑاتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں اور اپس میں مقابلے کرتے ہیں۔ مختلف قسم کے کھانے اور شوخ رنگ لباس میں ملبوس لوگ ہر سو نظر آتے ہیں ۔ دل چاہتا ہے کہ یہ خوش رنگ موسم کبھی اختیام پذیر نہ ہولیکن یہ نظام قدرت کا حصہ ہے کہ ایک موسم کے بعد دوسرے موسم آتا ہے۔ ادرہر موسم اپنے اندر اپنی بھر پور اٖفادیت رکھتا ہے



About the author

STariq

Like to write on social issues

Subscribe 0
160