امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کا تعارف – حصّہ ٤

Posted on at


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کا تعارف – حصّہ ٤


 


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے تعارف پر لکھا جانے والا یہ چوتھا باب ہے جس میں آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کی غیر معمولی ذہانت ، عبادت و ریاضت اور زہد و تقویٰ پر کچھ روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا


غیر معمولی ذہانت و حافظہ


الله رب العلمین نے امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کو غیر معمولی ذہانت اور بےپناہ قوت حافظہ سے نوازا تھا . آپ ( رحمتہ الله علیہ جس کتاب پر نظر ڈالتے ، وہ ان کے حافظے میں محفوظ ھو کر رہ جاتی . بہت سے محدثین نے بہت دفعہ فن احادیث میں آپ ( رحمتہ اللہ علیہ ) کی ذہانت و قابلیت کا امتحان لیا مگر آپ ہمیشہ کامیاب و کامران رھے


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) ایک مرتبہ بغداد کو جانے کا ارادہ فرمایا ، جب وہاں کے علماء اکرام کو آپ کی آمد کے متعلق علم ھوا تو انہوں نے آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کا امتحان لینے کا منصوبہ بنایا . چناچہ ان کے پلان کے مطابق ١٠٠ احادیث کے اسناد و متون میں ردوبدل کر کے دس آدمیوں کی ذمہ داری لگا دی کہ ہر شحص ١٠ ١٠ احادیث کو امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے سامنے پیش کرے .  جب آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کے سامنے طے شدہ پروگرام کے تحت احادیث پیش کی گئیں تو ہر دفعہ آپ لاادری فرما کر ہر شخص کی پیش کردہ احادیث سے لاعلمی کا اظہار فرما دیتے . جب تمام لوگ احادیث سنا چکے تو آپ ( رحمتہ الله علیہ ) نے ترتیب وار ہر شخص کو سنائی ھوئی احادیث کو اصل متن اور سند کے ساتھ سنا دیا تو حاضرین دنگ رہ گئے اور داد تحسین دیتے ہوۓ آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کی عظمت و فضیلت کا کھل کر اعتراف کیا


حیران کن بات یہ ہے کہ امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کو ٣ لاکھ احادیث حفظ تھیں


 


عبادت و ریاضت


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) بڑے عابد و زاہد اور شب زندہ دار انسان تھے اور ہر شب تہجد اور وتر کی تیرہ رکعتیں بلاناغہ ادا کرتے . رمضاں المبارک کے مقدس ماہ میں آپ ( رحمتہ الله علیہ تراویح کی جماعت کراتے . ہر رکعت میں بیس آیات تلاوت فرما کر پورا قرآن کریم ختم کرتے . روزانہ آدھی رات کو اٹھ کر دس پارے تلاوت فرماتے اور ایک قرآن کریم دن کے وقت ہر روز تلاوت کرنا آپ کا معمول تھا


اپنی نماز کو کامل توجہ اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرتے . ایک مرتبہ ایسا ھوا کہ نماز سے فارغ ھو کر اپنی قمیض کا دامن اٹھایا اور شاگرد سے کہا کہ ذرا دیکھنا ، قمیض کے نیچے کیا ہے ؟ ؟ شاگرد نے جب دیکھا تو پتہ لگا کہ وہ شہد کی مکھی ہے . اس مکھی نے آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کے جسم پر سولہ ، سترہ جگہ ڈنگ مارا ھوا تھا . اس وجہ سے آپ کا جسم جگہ جگہ سے سوج چکا تھا


ابن منیر نے پوچھا کہ جب پہلی دفعہ آپ کو بھڑ نے کاٹا تھا ، تب کیوں نہ آپ ( رحمتہ اللہ علیہ ) نے نماز توڑی ؟ ؟


اس پر امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) نے فرمایا کہ قرآن مجید کی جس سورت کی میں تلاوت کر رہا تھا ، اس کے پڑھنے سے مجھے بہت ذوق آ رہا تھا کہ مجھے تقلیف کا اندازہ نہ ھوا


 


زہد و تقویٰ


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) زہد و تقویٰ اور پرہیزگاری میں بہت اعلی مقام پر فائز تھے . غیبت جیسے گناہ سے ہمیشہ کنارہ کش رھے . ایک مرتبہ آپ ( رحمتہ اللہ علیہ ) نے فرمایا کہ


مجھے توقع ہے کہ مرے نامہء اعمال میں ایک گناہ


بلکل نہیں ھو گا اور وہ غیبت ہے . اس بارے میں الله


تعالیٰ میرا محاسبہ بلکل نہیں فرماۓ گا


دنیا کی لذتوں سے اور عیش و عشرت سے ہمیشہ دور رھے . غذائیت کم استعمال کرتے . عام طور پر دن بھر میں صرف دو یا تین بادام کھا کر گزارا کر لیتے . چالیس سال تک آپ ( رحمتہ الله علیہ ) نے سالن کو ہاتھ نہیں لگایا اور صرف خشک روٹی کے چند لقمے تناول کر لیتے . ایک مرتبہ بیمار پڑ گئے ، اطبا نے بتایا کہ سوکھی روٹی کھا کھا کر انتڑیاں خشک ھو چکی ہیں 


دل کے بہت غنی انسان تھے . اکثر آپ ( رحمتہ الله علیہ ) ایک دن میں تین تین سو درہم صدقہ کر دیا کرتے تھے . آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کی ماہانہ آمدنی پانچ سو درہم تھی اور اس تمام آمدنی کو وہ طلبہ پر خرچ کر دیتے تھے



============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


 
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160