اپنے دل کو جوان رکھیں - حصّہ سوئم

Posted on at


٢٥. وٹامن بی کا استعمال

ماڈرن میڈیکل سائنس کے مطابق جن لوگوں کی غذا میں مطلوبہ مقدار میں وٹامن بی شامل نہ ہوں وہ جلدی امراض قلب کا شکار ہوتے ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہماری روز مرہ کی خوراک میں مطلوبہ مقدار میں وٹامن بی شامل ہوں .دودھ ،انڈے ،پنیر ،سرخ گوشت اور مچھلی کا گوشت ایسی غذائیں ہیں جن میں وٹامن بی پایا جاتا ہے 

٢٦. مچھلی کھائیں

مچھلی انسانی جسم کے لئے بہت مفید غذا ہے .ان میں ایک مادہ اومیگا ٣ پایا جاتا ہے جو کہ دل کے عضلات کو مضبوط کرتا ،بلڈ پریشر کو کم کرتا اور خون میں لوتھڑے بننے کے عمل کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے .اور مچھلی کے استعمال سے جسم میں سوزش بھی پیدا نہیں ہوتی مزید یہ کہ مچھلی میں پروٹین بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے اس لئے مچھلیوں سے رغبت رکھیں 

٢٧. السی کے بیج

السی کے بیج مچھلی کا بہت اچھا نعم البدل ہیں جو حضرات مچھلی سے پرہیز کرتے ہیں ان کو چاہیے کو وہ اپنی غذا میں السی کے بیجوں کو شامل کریں کیوں کے ان میں بھی اومیگا ٣ مادہ پایا جاتا ہے 

٢٨. آھستہ اور تیز بھاگیں

ڈاکٹرز کہتے ہیں کے کسی بھی انسان کا اگر ١٠ سے لے کر ١٥ فی صد وزن بھی کم ہو جاۓ تو جسم میں موجود ذخیرہ شدہ چربی ٢٥ سے لے کر 40 فی صد کم ہو جاتی ہے اوروزن کم کرنے کے لئے ایک معروف طریقہ دوڑنا ہے اور اب تجربات سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ  اگر انسان بھاگتے ہوۓ اپنی رفتار تبدیل کرتا رہے تو وزن جلدی کم ہوتا ہے اس لئے وہ مرد و زن جو وزن کم کرنے کے لئے بھاگنے کا طریقہ استعمال کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ یکساں رفتار سے مت بھاگیں بلکہ اپنی رفتار کم یا زیادہ کرتے رہیں 

٢٩. کشتی رانی

امراض قلب میں متبلا افراد کو ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کشتی رانی کریں کیوں کہ یہ بھاگنے سے بہتر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کشتی چلاتے ہوۓ دل کے زیادہ عضلات استعمال ہوتے ہیں اس طرح دل کو زیادہ کام کرنے کا موقع ملتا ہے اور پورے جسم میں خون زیادہ پمپ ہوتا ہے اس سے دل زیادہ طاقتور ہوتا ہے 

٣٠. فلو کا ٹیکا

برطانوی ماہرین کے مطابق جو حضرات فلو کا ٹیکا لگوائیں وہ نہ لگوانے والوں کی نسبت دل کے امراض میں کم متبلا ہوتے ہیں 

٣١. پانی سے محبت

لوماندہ یونیورسٹی امریکا کے تحقیق دانوں کا یہ مشورہ ہے کہ روزانہ ٥ سے ٦ گلاس پانی ضرور پینا چاہیے اس طرح دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا امکان ٦٠ فی صد تک بڑھ جاتا ہے .سگریٹ نوشی چھوڑنے اور وزن گھٹانے سے بھی انسان کو یہی فائدہ حاصل ہوتا ہے اس لئے روزانہ مطلوبہ مقدار میں پانی پینے کو اپنا معمول بنا لیں 

٣٢. گرائپ فروٹ کا استعمال

یہ پھل انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے صرف ایک گرائپ فروٹ اگر روزانہ کھا لیا جاۓ تو خون کی نالیوں میں موجود رکاوٹیں دور کرنے کا سبب بنتا ہے کولیسٹرول کی مقدار ١٠ فی صد تک کم کر دیتا ہے اور فشار خون کو بھی متناسب رکھتا ہے 

٣٣. کرومیم

جن افراد کی غذا میں کرومیم کا عنصر کم ہو وہ باقیوں کی نسبت جلدی امراض قلب کا نشانہ بن جاتے ہیں ایک بالغ مرد یا عورت کو روزانہ ٢٠٠ سے لے کر ٤٠٠ مائکروگرام کرومیم کی مقدار درکار ہوتی ہے اور آپ غذا سے یہ مقدار حاصل نہیں کر سکتے اس لئے دل کے مریضوں کو چاہیے کہ  اس کمی کو دوا کے ذریعہ سے پورا کریں .ڈاکٹرز کے مطابق وہ وٹامن لینا چاہیے جس میں کرومیم پایکو لائی نیٹ موجود ہو کیوں کہ یہ انسانی جسم میں جلدی جذب ہوجاتا ہے 

٣٤. اٹھک بیٹھک کریں

٨ ہزار خواتین و حضرات پر ایک تجربے ک بعد یہ منکشف ہوا ہے کہ جو ایک منٹ میں زیادہ اٹھک بیٹھک کرے وہ عام لوگوں کی نسبت 13 سال زیادہ زندہ رہتا ہے .اسکی وجہ یہ ہے کہ اس ورزش سے پیٹ کے عضلات مظبوط رهتے ہیں اور وہاں چربی جمع نہیں ہوتی اور جسم میں چربی جتنی کم ہوگی دل کے امراض میں متبلا ہونے کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا  



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160