(بجلی کی فراہمی بغیر تاروں کے ممکن ہے (حصہ اول

Posted on at


اگر آپ کسی کمرے میں جا ئیں اور وہاں ایک بلب جل رہا ہو جو نہ تو کسی بجلی کی تار سے منسلک ہو اور نہ ہی اسے کسی قسم کی بیٹری سے توانائی دی جارہی ہو تو آپ کیا سمجھیں گے ،کوئی شعبدہ ؟ یقینا ایسا ہی سمجھا جا ئے گا ، لیکن ایسا ہونا کو ئی شعبدہ نہیں بللکہ سائنس کی ترقی ہے۔



حال ہی میں امریکی سائنسدا نوں نے ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جسے ‘‘وائی ٹرلیسٹی’’ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت بجلی کی ترسیل کو بغیر تاروں کے ممکن بنانا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ فضا میں برقی رو اس طرح پھیل جا ئے گی اس کی زد میں آنے والے کو نقصان پہنچنے کا اند یشہ ہو،بلکہ اس مقصد کے لئے بجلی سے پیدا ہو نے والے مقناطیس میدان کو آگے بڑھایا جائے گا۔



وائی ٹرلیسٹی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ‘‘سورس ریزونیٹر’’ایک بڑے برقی کوائل کو بنایا گیا ہے ۔یہ کوائل مقناطیس میدان پیدا کرتا ہے اور اگر جب اس کے قریب ایسا ہی دوسرا کوائل لایا جا تا ہے تو برقی چارج پیدا ہوتا ہے



اور ان دونوں کوائل کے درمیان رکھی ہوئی برقی اشیا بغیر کسی تار کے اس بجلی کو استعمال کر سکتی ہیں۔




About the author

160