پروجیکٹ مارفیس

Posted on at


ہائی ڈیفینیشن اور تھری ڈی ٹیکنالوجی کے بعد سائنس دانوں نے ورچوئل رئیلٹی کے میدان میں اپنی کاوشیں تیز کردی ہیں۔ حال ہی میں جاپان کی کمپنی نے اپنے گیمنگ کنسول کے چھوتھے ورژن کے لئے ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ کا تجرباتی ماڈل پیش کیا ہے جسے ‘‘پروجیکٹ مارفیس’’ کا نام دیا گیا ہے۔



اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے پہننے والا گیم کھیلنے کے دوران خود کو گیم کے ماحول میں ہی پائے گا۔  یہی نہیں بلکہ جب وہ اپنے سر کو حرکت دے گا تو گیم کے مناظر بھی اسی اعتبار سے تبدیل ہوں گے۔



درحقیقت یہ تھری ڈی سے آگے کی ٹیکنالوجی ہے۔ اس ٹیکنالوجی پر کافی عرصے سے کام ہو رہا ہے لیکن اس کی رفتار بہت سست رہی ہے۔


سن ۲۰۱۱ میں بھی ایک ایسی ہی ڈیوائس متعارف کروائی گئی تھی جو صارفین میں مقبولیت حاصل نہ کرسکی تھی تاہم ‘‘پروجیکٹ مارفیس’’ کی کامیابی کے بارے میں بہت سی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔



کمپنی کے گیمنگ ڈویژن کے صدر کا کہنا ہے کہ ڈیوائس تین برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔



ہیڈ سیٹ کا بیرونی حصہ دو رنگوں‘‘سیاہ اور سفید’’ پر مشتمل ہے جس پر نیلے رنگ کی ایک لکیر ہے۔ اس میں ایک بہترین کیمرہ، موشن سینسرز اور آواز کے لئے ہائی ڈیفینیشن اسٹیر یو ہیڈ فونز نصب ہیں تاکہ اس کو استعمال کرنے والے کو ورچوئل رئیلٹی کا صحیح معنوں میں لطف آسکے۔




About the author

160