الله کا شکر سب پے لازم ہے

Posted on at


                                


شکر  کا مطلب ہے کہ کسی کے احسان و عنایت پر اس کا شکریہ ادا کرنا، اسکی تعریف کرنا اور اس کا احسان ماننا ہے- عنایات و  احسانات کے حوالے سے شکر کی سب سے زیادہ مستحق الله رب العزت کی ذات بابرکت ہے- الله کا بےانتہا شکر ادا کرنا چایئے جس نے ہمیں یہ بیشمار ںعمتیں عطا کی ہیں- شکر  کے بہت سے ثمرات اور فائدے ہیں جو ایک شکر گزار بندے کو دنیا و آخرت میں حاصل ہوتے ہیں- وہ دنیا میں بھی آرام و سکون ندگی بسر کرتا ہے اور آخرت میں بھی اس کو راحت و سکون کا اعزاز حاصل ہو گا- 



جو شخص الله کا سچے دل سے شکر ادا کرتا ہے الله اسکو مزید نعمتوں اور انعامات سے نوازتا ہے- جیسا کہ ارشاد ربانی ہے: " اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تم کو زیادہ دوں گا" – شکر ایمان کی ایک مضبوط جڑ ہے، الله کی اطاعت کی بنیاد ہے- یہ ایک ایسا جذبہ ہے جس کی وجہ سے انسان کے دل میں الله کی محبت پیدا ہوتی ہے-



شکر کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں، اگر کوئی دولت مند انسان اپنی دولت کو راہ خدا میں صرف کرتا ہے تویہدولت کا شکر ہے- ایک صاحب علم انسان جب اپنے علم کی دولت سے خدا کے بندوں کو فائدہ پہنچا تا ہے تو یہ اس کے علم کا شکرانہ ہے- ہر وہ کام جو انسان رضاۓ الہی کے لئے کرتا ہے وہ شکر کے زمرے میں ہے- الله کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ شکر ہے چنانچہ قرآن ا مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ:" اور اگر تم شکر ادا کرو تو الله تم سے راضی ہو جائے گا" –اگر الله کی رضا حاصل ہو جائے تو بندے کو اور کیا چایئے اور پھر خود بخود دنیا و آخرت کی تمام کامیابیاں اور کامرانیاں حاصل ہو جاتی ہیں –



زبان سے شاکر کے کلمات ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو چایئے  کہ وہ دل سے بھی یہ بات تسلیم کر لے کہ ساری مخلوق کو رزق پہنچانے والا اور زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والا صرف الله ہی ہے- الله کی اطاعت اس کے احکامات کو پورا نہ کریں تو ہم کبھی بھی شکر گزار نہیں بن پائیں گے- دنیا میں شکر ادا کرنا ایسا ہے جیسے کسی احسان کرنے والے نے ہمارے ساتھ احسن کیا ہو اسی طرح کا احسان ہم کسی اور کے ساتھ کر دیں- اب ہم الله کی ذات مبارکہ کے ساتھ تو اس طرح کا احسان نہیں کر سکتے لہٰذا الله نے جو ہمارے ساتھ احسان فرمایا ہے ، ہم اسی قسم کا احسان الله کے بندوں کے ساتھ کر دیں- ارشاد ربانی ہے کہ: " اور جیسی خدا نے تم سے بھلائی کی ہے ویسی تم بھی لوگوں سے بھلائی کرو"-  




About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160