واہ کینٹ حصّہ سوئم

Posted on at


واہ کینٹ کو پاکستان کا وہ واحد ایریا ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں پاکستان کے باقی شہروں کی نسبت سب سے زیادہ سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں قائم ھیں۔ واہ کینٹ میں موجود تمام فیڈرل گورنمنٹ کے سکول آرمی کے اَنڈر آتے ھیں۔ اِن میں سکول نمبر ایک جو کہ انوار چوک میں واقع ہے۔ سکول نمبر 13 جو کہ بیرئیر نمبر 2 کے پاس واقع ہے اور ِاسی سکول کو سیکنڈ شفٹ میں سکول نمبر 10 کہا جاتا ہے۔ سکول نمبر 12، سکول نمبر 13 کے ساتھ ہے۔ روڈ کے دوسری جانب سکول نمبر 7 واقع ہے جہاں میں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔ اِسی طرح واہ کینٹ کے باقی ایریاز میں بھی مختلف سکول و کالجز واقع ھیں جو سرکاری سطح پر قائم ھیں اور اگر میں اِس طرح واہ کینٹ کے تمام سکول اور کالجز کے نام اور جگہ کا معمولی سا زکر کرتا چلو تو اِس کے لئے کئی بلاگز بھی ناکافی ہوں گے۔ بَرکیف میں ساتھ ساتھ چند اہم سکول اور کالجز کا زکر کروں گا جو کہ کافی اہمیت کے حامل ھیں
واہ کینٹ میں بیرئیر نبمر ایک سے داخل ہوں تو دائیں ہاتھ پر سب سے پہلے نشیمن کا ادارہ آتا ہے۔ اس ادارے میں معزور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اِس ادارے میں اِیسے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے جو آنکھ سے نابینہ ہوں ، سننے سے معزور ہوں ، بول نہ سکتے ہوں۔ اگر اِن میں سے ایک بھی معزوری پائی جاتی ہو تو اُس بچے کو اِس ادارے میں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ ادارہ معزور بچوں کو ٹرانپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے تاکہ کسے معزور بچے کو سکول آنے میں کسی پریشانی کا سامنہ نہ ہو۔


اِس سے چند قدم آگے مشل ڈگری کالج فار گرلز ہے یہ ایک پرائیویٹ کالج ہے اِس میں لڑکیوں کو آعلٰی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔


واہ کینٹ میں لڑکیوں کے لئے دوسرا بڑا کالج بھی کائم ہے جس کا نام ایف ۔ جی پوسٹ گراجوئیٹ کالج فار ویمین ہے یہ ایک سرکاری کالج ہے۔

مثلاً یونیورسٹی آف واہ ،کام سیٹ یونیورسٹی وغیرہ
اِس کےعلاوہ اور بھی بہت سے سکول و کالج اور یونیورسٹیاں ھیں جو اِس شہر کو تعلیم کے نور سے منور کر رہے ھیں۔








By                                                                                                                            

Usman Shaukat                                                                                                     

Blogger :- Filmannex                                                                                             

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post   



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160