سانپ کاٹ جائے تو ۔۔۔۔ بچاو کی تدابیر

Posted on at


 

آجکل گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور اسکے ساتھ ہی کیڑے مکوڑے اور بہت سے موذی جانور بلوں سے باہر نکل آتے ہیں جیسا کہ سانپ گرمیوں میں بلوں سے باہر نکل آتے ہیں یہ بہت زہریلے ہوتے ہیں اور اگر خدانخواستہ یہ کاٹ جائے تو موت ہو سکتی ہین اس لیے  بچاو کی کچھ تدابیر بتانے جا رہا ہوں

۱۔ اگر کسی شخص کو  سانپ کاٹ جائے تو اسے طور پر اس جگہ کو صابن دھونا چاہیے جہان سانپ کے کاٹے کا نشان ہو

۲۔ سانپ کو حملہ آور ہوتا دیکھ کر کوشش کریں کہ وہ پیٹ یا اسکے اوپری حصے میں نہ کاٹے

۳۔ سانپ کاٹنے کے بعد فورا طبی امداد حاصل کریں تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے

۴۔ اگر متاثرہ شخص ایسی جگہ پر ہو جہاں سے اسپتال دور ہو تو سانپ کے کاٹے کی جگہ سے اوپری تین سے چار انچ اوپر کوئی پٹی باندھ دیں متاثرہ جگہ کو خود سے کٹ لگانے اور خون کی بڑی مقدار نکالنے کی ضرورت نہیں پٹی باندھنے کے دوران زیادہ سخت نہ کریں

۵۔ زہر چوسنے کی کوشش نہ کریں اس کوشش میں منہ میں زہر کا حصہ جاسکتا ہے

۶۔ اگر آپ کو کہیں سانپ نظر آجائے تو اس سے دور رہیں اس کے قریب جانے یا اسے ہلاک کرنے کی کوشش نہ کریں

۷۔ رات کو ٹارچ یا روشنی کے بغیر رات کو گھر سے باہر نہ نکلیں خاص طور پر جہاں جھاڑیاں اور گھاس ہوں

۸۔ اگر آپ شکار کے لیے  کسی جنگل  یا صحرا وغیرہ میں جارہے ہون تو آپ کے پاس سیکشن ڈیوائس ہونی چاہیے جس سے زہر نکالنے میں مدد ملتی ہے

۹ ۔ لمبی گھاس میں چمڑے کے مضبوط بوٹ پہنے بغیر ہرگز نہ جائیں

۱۰۔ اسی جگہ میں ہاتھ یا پاوں نہ ڈالیں جہان  وہ نطر نہ آئیں احتیاط لازمی ہے



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160