(جدید رائفل (حصہ اول

Posted on at


کنزیومر الیکٹرونک شو میں ہر برس متعدد،منفرد آلات متعارف کرائے جاتے ہیں ۔جو صارفین کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں لیکن اس برس پی جی ایف نامی رائفل کے ساتھ پہلی بار اس شو میں کوئی مہلک ہتھیار متعارف ہوا ہے۔



اس کی وجہ یہ ہے کہ پی جی ایف کوئی عام ہتھیار نہیں ہے بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل نظام ہے جس میں کئی ڈیوائسز شامل کرکے ٹیکنالوجی کے زریعے جنگلوں میں شکار کو زیادہ محفوظ اور دلچسب بنایا جا تا ہے۔



اس رائفل میں ایک پروسیسر نصب ہے جو ماحول سے متعلق معلومات جیسے درجہ حرارت،ہوا کا دباو ،حدف کا فاصلہ ، بیرل کی صحیح سمت اور رائفل پر نصب نیٹ ورک ٹر یکنگ ٹیلی اسکوپ میں موجود سنیسرز سے زمین کے مقناطیسی میدان کی شدت تک معلوم کی جا سکتی ہے۔



اس کے علاوہ رائفل استعمال کرنے والا ہوا کی رفتار اور اس کی سمت کا تعین کر کے ،ٹیلی اسکوپ کے ڈیجیٹل ٹریکنگ ڈسپلے میں اپنے شکار کو دیکھ کر ایک لال بٹین کو دبا کر‘‘لاک آن’’ کر سکتا ہے جس کے بعد ٹیلی اسکوپ میں ایک لال دھبہ نظر آنے لگتا ہے۔



ٹیلی اسکوپ ماحول سے حاصل شدہ معلومات سے اسی دھبے کے ذریعے کو یہ معلومات فراہم کرتا ہے کہ اسے رائفل کس سمت اور زاوئیے پر رکھ کر گولی چلانی ہے۔



About the author

160