جمہوریت کیا ہے؟

Posted on at


جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس کی بنیاد اس اخلاقی اُصول پر رکھی جاتی ہے کہ رنگ ، نسل، زبان، جنس، مذہب، دولت، عہدے، سیاسی وابستگی، ثقافتی شناخت، سماجی خیالات اور علمی نکتہ نگاہ کے اختلافات سے قطع نظر تمام انسان رتبے اور حقوق کے اعتبار سے برابر ہوتے ہیں۔ انھیں معاشرے میں تحفظ نشوونما اور معاشی ترقی کے ایک جیسے مواقع ملنے چاہیں۔ ہر شہری کو فیصلہ سازی اور انتظام مملکت میں حصہ لینے کا ایک جیسا حق حاصل ہے۔

جمہوریت میں فیصلے اکژیت رائے سے کیے جاتے ہیں۔ لیکن اقلیت کے لیے اخلاقی رائے رکھنے اور اس کا اظہار کرنے کا حق نہیں ہوتا۔ اکژیتی رائے کے اصول کا یہ مطلب نکالنا غلط ہے کہ اقلیتی رائے رکھنے والوں کو اکثریتی رائے اختیار کرنے پر مجبور کیا جائے۔ جمہوریت کا بنیادی اصول انسانی مساوات اور انفرادی رائے کی مساوی حثیت ہے، اکثریت کے لیے ویٹو کا حق نہیں۔

 

جموریت کا بنیادی تصور انسانی مساوات ہے۔ یعنی یہ اخلاقی اُصول کہ تمام انسان رتبے اور حقوق کے اعتبار سے برابر ہیں۔ قانون ایک ایسا معاشرتی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد افراد اور گرہوں کے باہمی تعلق، حقوق اور فرائض کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کر کے انصاف فراہم کرنا ہے، دوسرے لفظوں میں میں جمہوریت انصاف کا تقاضا کرتی ہے اور انصاف فراہم کرنا قانوں کا فرض ہے۔

اگر شہریوں کو اپنی معاشی، سیاسی اور سماجی حثیت کی بنیاد پر قوانین اور عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کا موقع مل جائے تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔ معاشرے میں انصاف کے بغیر انسانی مساوات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جمہوریت کے تقاضے پورے نہیں کرنے کے لیے قانونی مساوات بنیادی جزو کی حثیت رکھتی ہے۔ قانون کی نظر میں تمام شہریوں کی مساوات قائم کیے بغیر سیاسی، سماجی اور معاشی مساوات بے معنی ہو کر رہ جاتی ہیں۔

written and composed by; Abid Rafique (abidrafique786@yahoo.com)



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160