ڈاکٹروں کا ذاتی نظریہ ، دیکھ بھا ل سے انکار کا سبب ؟

Posted on at


صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی رائے سے زیادہ اولیت کسی چیز کو نہیں دی جا سکتی مگر جب ڈاکٹرز ہی کچھ چیزوں کے بارے میں نظریات و عقائد رکھتے ہوں تو ایسے میں مریض کہاں جاہیں اور کس سے مشورہ کریں ؟ ایک حالیہ تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹرز محض اپنی سوچ ، نظریات اور عقائد کے باعث اس طرح اخلاقی سہارے فرہم نہیں کر پاتے جس کی دراصل انہیں کسی کڑے وقت میں ضرورت ہوتی ہے ۔

مثال کے طور پر کم عمری میں ماں بننے والی لڑکیوں اور یا حمل سے چھٹکارہ پانے والی خواتین کو مشورہ دینے کے بجائے یہ کہہ کر نظرانداز کر دیتے ہیں کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور ڈاکٹرز کی یہ ڈیوٹی نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو یہ سمجھاتے پھریں کہ انہیں کیا کرنا چاہئے اور انہیں کس نوعیت کے علاج کی ضرورت ہے ۔ ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کا سروے کرنے پر علم ہوا ہے کہ کس طرح فزیشن اپنے مذہبی عقائد یا اخلاقی سوچوں کو مریضوں کی دیکھ بھال پر لاگو کر کے انہیں متاثر کر رہے ہیں ۔

تحقیق کرنے والوں نے اندازہ لگایا ہے کہ 86 فیصد ڈاکٹرز جو اپنے پیشے پر کلی یقین رکھتے ہیں اپنے مریضوں کے علاج کی غرض سے ہر آپشن استعمال کر تے ہیں اور 71 فیصدی ایسے بھی ہیں جو اپنے مریضوں کو ان ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جن سے وہ کسی نہ کسی طرح مخالفت رکھتے ہیں ۔ نصف زائد ڈاکٹروں کی تعداد مشکل مراحل میں سوچنے سمجھنے سے عاری رہتی ہیں جبکہ اتنی ہی بڑی تعداد میں کسی نتیجے تک پہنچنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بڑی تعداد میں فزیشنز درستگی سے اپنا کام نہیں کر رہے ہیں ۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک پالیسی بیان کے مطابق ڈاکٹر کسی مریض کو علاج کی فراہمی کے حوالے سے انکار کر سکتے ہیں اور یہ کسی بھی فزیشن کا ذاتی فیصلہ ہو سکتا ہے جو کہ مختلف نظریہ اور یا مختلف عقیدہ رکھتا ہے لیکن اولیت اس بات کو سی جانا چاہئے کہ ڈاکٹر اپنے مریض کی دیکھ بھال کو یقینی بنائے اور اسے بہترین سہولتیں فراہم کریں کیونکہ اس طرح کے رویہ سے لاکھوں کڑوروں افراد متاثر ہوتے ہیں یا ہو سکتے ہیں ۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ڈیوڈمیگنس کے مطابق اگر مریضوں کے حقوق پر کوئی ضرب نہیں لگتی تو ڈاکٹروں کا معترض ہونا کچھ غلط بھی نہیں ہے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160