اُسوہ حسنہ حضرت محمدﷺ

Posted on at


ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے نبی اور رسول ہیں آپ ﷺ کی زندگی ایک کامل زندگی ہے  جو ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے سورۃالاحزاب آیت نمبر 21 ترجمہ (تمہار لیے رسول اللہﷺ کی زندگی بہترین نمونہ ہے) یعنی اگر تم دنیا میں کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہو جس سے تمہاری دنیا بھی آباد رہے اور آخرت میں بھی کامیابی ملے تو حضرت محمدﷺ کے نقشے قدم اور ان کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی کوشش کرو۔



 اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو نہایت شفیق اور رحیم بنایا اور اس بات کی گواہی دی کہ آپﷺ اخلاق کے اعلیٰ درجے پر فائز ہیں اخلاقی لحاظ سے کوئی ایسی خوبہ نہ تھی جو رسولﷺ میں موجود نہ ہو ایک شخص نے رسولﷺ کو قتل کرنے کا ارادہ کیا اور آپﷺ درخت کے نیچے آرام فرمارہے تھے تو اُس نے دیکھا کہ اس سے بڑا موقع نہین ملے گا آپﷺ کے پاس گیا اور مخاطب کر کے کہا اب تمہں میرے ہاتھ سے کون بچائے گا۔



 تو آپﷺ نے جواب دیا میرا اللہ تو اُس نے یہ سنا تو اُس کے ہاتھ سے تلوار گر پڑی اور آپﷺ نے تلوار اُتھا لی آپﷺ چاہتے تو اُس کو قتل کر سکتے تھے لیکن آپﷺ نے ایسا نہ کیا اور اُس کو معاف کر دیا آپﷺ کسی سے بدلہ نہ لیتے تھے فتح مکہ کے موقع پر دشمن یہ سمجھ رہے تھے کہ اب ہماری خیر نہیں لیکن آپﷺ نے اعلان فرمایا جو اپنے گھر کا دروازہ بند کرلے یا ابو سفیان کے گھر یا بیت اللہ میں پناہ لے لے وہ امن میں ہو گا فتح کے بعد آپﷺ نے اعلان فرمایا جاؤ تم سب آزاد ہو تم سب کو معاف کیا۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160