کچن گارڈننگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ اول

Posted on at


گھروں میں سبزیاں اگانا کچن گارڈننگ کہلاتا ہے۔اس طرح کی سبزیوں میں کیمیائی کھادو کا استعمال نییں کیا جاتا اور یہ آلودگی سے بھی پاک ہوتی ہیں۔ اور یہ سبزیاں ہر طرح کی ادودیات سے بھی پاک ہوتی ہیں۔ گھروں میں سبزیاں کاشت کرنے کے تین بڑے فائدے ہیں۔



ۛ یہ ہر طرح کی آلودگی سے پاک ہوتی ہیں


ۛ ان سبزیوں کی وجہ سے گھر کے آخراجات میں کمی آتی ہے۔


ۛ اور ہمارے لیے ہر وقت سبزیاں مجود ہوتی ہیں۔


١۔ ہر وقت دھوپ کا ہونا


پودے پیدا ہونے کے بعد پھل اور سبزیاں خود پیدا کرتے ہیں۔ ان کو خوراک پیدا کرنے کے لیئے دھوپ اور پانی کی ضرورت سب سے ذیادہ ہوتی ہے۔ دھوپ کا براہ راست ہونا ضروری ہوتا ہے۔ان چیزوں کے ساتھ ساتھ ان کو کاربن آکسائڈ اور کلوروفل کی بھی ارشد ضرورت ہوتی ہے۔



اور اگر ان میں سے کوئی چیز ان کو نا ملے تو یہ پھل دینے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اکثران پودوں کا بڑھنے اور سبزی پیدا کرنے کاعمل براہ راست دھوپ کی وجہ سے تیز ہو جاتا ہے۔ جہاں پر دھوپ کم آتی ہو یا نا آتی ہو یعنی سایہ والی جگہ ہو تو وہاں پر سبزیوں کے اگنے کا موقع بہت کم ہوتا ہے۔



 اس لئے ان سبزیوں کو وہاں پر کاشت کیا جاتا جہاں پر دن میں ۷ سے ۸ گھنٹے دھوپ مجود ہو۔ گھروں میں اکثر دھوپ گھروں کے آگے ار پیچھے زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے سبزیوں کو کا شت کرنے کے لئے یہ جگہ بہت آچھی ہے




About the author

160