کامیاب لوگوں کی پیروی کرنا ، صحیح یا غلط ( حصہ دوم)

Posted on at


 

ہمارے یہ (رول ماڈلز) ہماری زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں اور ہم اپنی زندگیون کے انتہائی اہم معاملات میں ان کے تجربات و مشاہدات سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں ہمارے یہ رول ماڈلز مختلف روپ میں ہمارے سامنے آسکتے ہیں یہ ہمارے والدین بھی ہو سکتے ہیں ہمارے اساتذہ بھی ہو سکتے ہیں ، ہمارے دوست بھی ، ہمارے ساتھی بھی ۔ ہمارے افسران یا پھر عام مقامات پر ملنے ولاے کچھ خاص لوگ !

زندگی میں جب بھی ہماری ملاقات ایسے افراد سے ہوتی ہے جو نہ صرف باصلاحیت اور تجربہ کار ہوتے ہیں بلکہ زندگی کے نشیب و فراز سے نہایت کامیابی سے نبرد آزما رہ چکے ہوتے ہیں توان کی شخصیت میں موجود تمام صلاحیتیں جو ہم خود میں دیکھنا چاہتے ہے ہمیں ان کے قریب کرتی ہیںاور ہم زندگی کے معاملات میں ان کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اپنے پیشرو یعنی وہ تجربہ کار شخصیت جس سے ہم متاثر ہوتے ہیں کی پیروی درست انداز میں کرنا بھی ایک ( آرٹ ) کی حثیت رکھتا ہے ایک معروف لکھاری ( کینٹ سیئر) اس حوالےسے کہتا ہے  کہ ( جب آپ کا کسی ایسے شخص یا فرد سے سامنا ہو جو ناقابل یقین حد تک غیر معمولی صلاحیت کا مالک ہو اور آپ اس جیسی صلاحیت حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہوں تو اپنی ذہانت کو بھر پور انداز میں استعمال کرکے اپنے متعلقہ شخصیت کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایئں اور وہ بنیادی اصول جان لیں جن پر عمل پیرا ہوکر وہ ہمارے لیے ( رول ماڈل ) کی حیثیت اختیار کرجاتے ہیں

اگر آپ کسی غیر معمولی صلاحیتون کے حامل شخصیت جیسا بننے کی خواہش رکھتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو ان کی پوری شخصیت کو صحیح طور پر سمجھنا پڑے گا اور ان سے اسی مقام یا رتبے پر آ کر بات کرنا ہوگی جہان آپ ان جیسا بننے کی آرزو رکھتے ہیں یاد رہے کہ وہ بیوقوف شاگرد جو اپنے استاد کی جانب سے چاند کی طرف اشارہ کرنے پر چاند کے بجائے استاد کی انگلی کی جانب دیکھتا ہے وہ اپنے استاد کی تمام تر ذہانت اور تجربے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتا

یہان یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ کے رول ماڈل کوئی غلطی کریں اس لیے ان کے پیچھے ہمیشہ آنکھیں بند کر کے مت چلیں اپنے رول ماڈل کی پیروی کرنے یا نقش قدم پر چلنے میں کوئی برائی یا قباحت نہیں ہے آپ ان کی صحیح انداز میں پیروی کر کے اپنی زندگی کو صحیح سمت میں اور صحیح انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں۔۔

  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160