پاکستان کا نظام تعلیم اور ذریعہ تعلیم ؟حصہ سوئم

Posted on at


ان شاعروں میں مشہور شاعر خواجہ مسعود سعد سلمان بھی شامل ہے ان کا ثبوت محمدعدنی اور امیر خسرو کی کتابوں سے ملتا ہے مذکورہ بالاشاعروں کی زبان اپ بھرنش سے اخذ تھی اور غالبا  لاہوری زبان کہلاتی تھی جب قطب الدین ایبک نے دہلی کو دار السلطنت بنایا یہاں کی زبان لاہوری کے بجائے  دہلوی تھی  دہلوی زبان بھرنش  کی پیداوار تھی اور اس پر راجھستان اور برج بھاشا کا اثر تھا  پنجاب سے  مسلمان فارسی آمیز  پنجابی بولتے ہوئے دہلی آئے  دہلی میں اور اس کے آس پاس ان کی مڈبھیڑ کئی بولیوں سے ہوئی ان فارسی آمیز پنجابی زبان نے علاقائی بولیوں سے زیادہ اثر لیا دہلی بار بار ایک جگہ سے ہٹ کر دوسری  جگہ آباد ہوئی تھی  ۔

 

 

شاہ جہاں  کے وقت میں دہلی کئی میل ہٹ کر شمال میں بسی تھی ان آنے والوں کی بولی برج بھاشا تھی اس لئے بھرج بھاشا  کا اثر اس نئی  بولی پر زیادہ پڑا نتیجہ یہ ہوا کہ اردو سے پنجابی کا اثر روز بروز کم ہوتا گیا  یہ نئی زبان فوجیوں کی آمد ورفت سے  ہندستان کے گوشہ گوشہ میں پھیل رہی تھی  دہلی کی مرکزیت اوراس کی تمدن کا اثر تمام ہندستان پر ہو رہا تھا اس نئی زبان کی مثال کبیرداس  کی

کلام ہے  کبیرداس کی کلام میں کھڑی بولی ، بھرج بھاشا، راجستھانی اور بھی کبھی پنجابی کے اثرات نمایاں ہیں  غرض کہ اس  نئی زبان یعنی اردو کا ارتقاء عوام کے ہاتھوں ہوتا رہا  اس نئی زبان کی پیدائش کے بارے میں ڈاکٹر مسعود حسن نے کیا کثرت میں وحدت کا نقش ابھر رہا تھا  مختصر یہ کہ اردو  زبان نہ بھرج بھاشا سے بنی نہ پنجابی سے بلکہ مخلوط زبانوں سے متاثر ہو کر کھڑی بولی یہ اس نے اپنی بنیاد قائم کی اردو کی ارتقائی تاریخ سے متعلق کہانی کا مقصد یہ تھا  کہ اس زبان کو اکثریت نے جنم دیا ۔

 

 

وادی سندھ اور گنگا  ان کی جائے پیدائش ہے  ایک ایسا بچہ جو ہماری گود میں پیدا ہو جائے اور اسے پھینک کر خواہ مخواہ یتیم بنائے تو کیا یہ انصاف ہے  اردو زبان سے ہماری ثقافت وابستہ ہے ، ہماری تاریخ وابستہ ہے اور سب سے بڑھ کر  ہمارے مذہب اسلام سے  بھی اس کی وابستگی ہے  ، انگریز مکاری سے برصغیر  پاک و ہند میں داخل ہوئے انہوں نے مثبت سوچ سے برصغیر میں قدم  نہیں رکھا  وہ ایک فاتح قوم کی طرح یہاں آئے  انہوں نے طاقت کا غلط استعمال کیا یہاں کے باسیوں پر مختلف قسم کے مظالم کئے ان مظالم کی تاریخ کا سب  کو  پتہ ہے ۔    



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160