آج ہی سے۔۔۔ـ !

Posted on at


 


 


اگر آ پ خوش رہنا چاہتے ہیں۔ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا  چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی کچھ عادات بدلنا ہوں گی، کچھ عادات ترک کرنا ہوں  گی، کچھ عادات اپنانا ہوں گی۔ دنیا کی تا ریخ میں بہت سے کامیاب  انسان گزرے ہیں ۔ ان کامیاب انسانوں کی عادات کا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ کامیاب اور خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے کن عادات کو اپنانا پڑتا ہے اور کن کو ترک کرنا پڑتا ہے۔ریسریچ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں توآج ہی سے۔۔۔۔۔


 


ماضی میں رہنا چھوڑ دیں


 


            انسان کے خوش رہنےاور کامیاب زندگی   گزارنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی عمر  کاہرحصہ جیے۔  بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم ماضی کی باتیں سوچتے ہیں اور ان میں سے بہت سی حرکات اور باتیں ہمیں فضول اور احمقانہ لگتی ہیں۔ اور ہم ان پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ خوشگوار زندگی گزارنا چاہتےہیں تو آپ کو اپنی یہ عادت بدلنا ہوگی۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر دور میں غلطیاں کر یں اور ان سے سیکھیں۔ دراصل ہم بڑے ہی تب ہوتے ہیں جب ہم زندگی کے ہر حصے کو جیتے ہیں ۔ لہذا آج سےیہ عادت بنالیں کہ آپ نے نہ ماضی میں جینا ہے نہ مستقبل کی فکر کرنی ہے۔بلکہ  حال کے ساتھ قدم ملانا ہے۔


 


ضرورت سے زیادہ امیدیں لگانا چھوڑدیں


 


          ہم ہمیشہ تب مایوسی ہوتی ہے جب کوئی عمل یا شخص ہماری توقعات کے بالکل برعکس ہوتا ہے ۔بسا اوقت ایسا ہوتا ہے کہ جو ہم چاہ  رہے ہوتے ہیں وہ ممکن ہی نہیں ہوتا۔ ہم خدا سے ناممکن دعائیں مانگ رہے ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں ہم مایوس ہی ہوتے ہیں۔ کسی نے اسی کے بارے میں کیا خوب جملہ کہا ہے کہ"اگر ہم اپنی تمام پریشانیوں اوران کی وجوہات کو ایک لفظ سے  ظاہر کریں تو وہ ہوگا امیدیں"


 



 


مگر یاد رکھیں خواب اور اُمیدوں میں فرق ہوتا ہے۔


 


خود کو پہچانیں


 


          کامیاب انسان ہمیشہ اپنی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ ہوتا ہے۔ خود کو پہچاننے کی کوشش کریں۔


 


ہم زیادہ تر دوسرے لوگوں سے ملتے ہیں ،کبھی خود سے بھی ملیئے۔فارغ وقت میں کبھی خود کو وقت دیں اور جانیں کہ جس شخص سے آپ ملیں ہیں وہ کن عادات کا مالک ہے ۔اور اس میں کونسی بہتری کرنے کیضرورت ہے ۔


 



 


لوگ کیا کہیں گے


 


          اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں اور کچھ بڑا کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ فقرہ اپنی زندگی سے نکالنا ہوگا کہ "لوگ کیا کہیں گے۔" آپ جو بھی کریں لوگ تو کہیں گے ہی ۔ آپ پوری دنیا کو خوش  نہیں کر سکتے۔ لہذا جب بھی آپ کچھ کریں  باقی نتائج کو مدِنظر رکھیں پر اسے ذہن سے نکال دیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔


 


اپنے شوق (پیشن )کو کام (پروفیشن)بنائیے


 


          ہماری عمر کا بیشتر حصہ کام میں گزرتا ہے ،اگر اسی کام کو شوق بنالیاجائے تو ہم نا صرف کام بڑی آسانی سے کر سکیں گے بلکہ اپنے کا م سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ہمارا پیشن اور پروفیشن ایک ہے۔  یعنی ہمارا کام ،ہمارامشغلہ، اور ہمارا شوق ایک ہو۔ تو  آج ہی سے جانئیےکہ آپ کا شوق کیا ہے اور پھر اس شوق کو کام کیسے بنایا جا سکتاہے۔ اور اپنے شوق کو حاصل کرنے کےلیاپنے شوق کو حاصل کرنے کےلیے یقیناََ آپ کو محنت بھی کرنی پڑے گی اور اسی چیز کا نام تو پیشن ہے


 


۔خود پر اعتماد کیجئے۔


 


          اس بات کو سمجھ لیجیے کہ آپ کا کردار آپ کے علاوہ کوئی اور ادانہیں کر سکتا۔ اللہ نے آپ کو بے پناہ خوبیوں سے نوازا ہے۔ ان پر عتماد کیجئے۔ انہیں کا م میں لائیے۔آپ دنیا کا کوئی کا م بھی ہو کر سکتے ہیں۔ آپ کو صرف آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔تو  آج ہی سے آپ نے یہ نہیں سوچنا کہ آپ کسی سے کم  ہیں ۔


 


“You are second to none”


 



 



About the author

160