(گرمی میں لیموں پانی کے فائدے (حصہ سوئم

Posted on at


کھانا ہضم کرنے میں مدد گار


لیموں کا شربت ایک طویل عرصے سے کھانا ہضم کرنے کے لئے دینا کے مختلف خطوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔



ہاضمے کی یہ خوبی لیموں میں پائے جانے والے کیٹرس فلیووہ ناآئیڈ میں ہوتی ہے۔ لیموں کا رس جگر کو صاف اور فعل کرتا ہے۔ علاوہ ازیں معدہ میں موجود کھانا ہضم کرنے والے ہائیڈروکلورک ایسڈ کے ساتھ مل کر ہاضمے کے نظام کو مذید بہتر بناتا ہے۔



لیماں میں شامل وٹامن سی معدے میں زخم بننے کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے جس کا سبب ایک خاص قسم کے جراثیم ہوتے ہیں جس کو ہیلیکوباکٹر پے لوری کہتے ہیں۔



زخموں کا اند مال


لیموں میں موجود ایسکور یک ایسڈ جیسے وٹامن سی کے طور پر زیادہ جانا جاتا ہے، زخموں کو ٹھیک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹھوس ہڈیوں اور نرم چنی ہڈیوں کے ساتھ جڑے ہوئے ٹشوز کو صحت مند رکھنے میں بھی اس کا عمل دخل  ہوتا ہے۔



 


جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ لیموں میں سوزش رفع کرنے کی خصوصیت ہوتی ہے اس لئے دبائو چوٹ یا زخم کو ٹھیک کرنے سے وٹامن سی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔



About the author

160