امراض قلب کیلئے لہسن کی افادیت پر شکوک

Posted on at


قدیم زمانے سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ لہسن قلب کے لئے ایک مفید چیز ہے اور اسی لئے برسہا برس امراض قلب کے بچاؤ کے لئے لہسن کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق کولیسٹرول لیول کی کمی میں نہ تو کوئی کردار پیدا کرتا ہے اور نہ ہی یہ قلب کے لئے اتنا مفید ہے جتنا کے ظاہر کیا جاتا ہے ۔ کم و بیش 200 رضا کار افراد کو 6 ماہ تک لہسن سے تیار کردہ غذائیں کھلائی گئیں تو ان میں سے واحد تبدیلی یہ سامنے آئی کہ ان کی سانسوں میں بدبو بس چکی تھی اور ان کے جسموں سے ناگوار مہک اٹھ رہی تھی ۔

کیلی فورنیا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے منسلک اسکول آف میڈیسن میں کئے جانے والے اس مشاہدے کے بعد ڈاکٹر کرسٹو فرگار کا موقف ہے کہ اعداد و شمار کے حوالے سے خام لہسن سے تیار کردہ دو سپلیمنٹس کا خراب کولیسٹرول کی کمی میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ دیگر اقسام کے کولیسٹرول لیول بھی اس سے متاثر ہوتے دکھائی نہیں دیتے ہیں ۔

لہسن کے بارے مین ایک قدیم خیال یہ ہے کہ اس سے انسانوں کو ٹھنڈ میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکتا ہے جبکہ یہ اندرونی طور پر پیدا شدہ سرطان کے خدشات کو بھی گھٹا سکتا ہے ۔ ماضی میں کئے جانے والی مشاہدات سے یہ پہلو بھی واضح ہوا ہے کہ لہسن کا پودا شریانوں میں چربی کی افزائش کے عمل کو برعکس کر سکتا ہے ۔

ڈاکٹر گارڈنر کے مطابق بعض فوائد سے محرومی یا فقدان کے باوجود جن کا حالیہ مشاہدے مین انکشاف ہوا ہے ، کا یہ مطلب قطعی نہیں ہے کہ لہسن میں چند دوسرے صحت مند انہ فوائد موجود نہیں ہیں ۔ برٹش ہارٹ فاونڈیشن کی جو ڈی او سو لیون کہتی ہیں کہ لہسن کا غذاؤں میں استعمال متوازن خوراک کا اہم حصہ ہے جو کہ کھا نوں کو ورائٹی اور فلیور بھی عطا کرتا ہے جو کہ نمک کا بہترین صحت مندانہ نعمالبدل بھی ہے ۔ لہسن ہمارے یہاں کھانوں کا لازمی جزو ہے جو کہ انسانوں میں قوت مدافت اور حرارت پیدا کرتا ہے ۔ کہتے ہیں کہ قدیم اہرام مصر کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدورں کو بکثرت لہسن کھلایا جاتا تھا جس کے سبب ان کے جسم طاقتور ہو جاتے تھے جبکہ ان کی مدافعت کار اور بھی بڑھ جاتی تھی ۔

دور حاضر میں مختلف امراض نے انسانوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے جن میں سے بیشتر کولیٹرول کی زیادتی کا باعث ہوتے ہیں اور لہسن کا استعمال انسانی صحت میں بہتری کے لئے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160