کچن گارڈننگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ دوم

Posted on at


ہم نے حصہ آول میں کچن گارڈننگ اور کاشت والی جگہ پر دھوپ کی بات کی تھی اس حصہ میں ہم جگہ کے انتخاب کے بارے میں بات کرے گے۔


جگہ ذمین یا مٹی کا انتخاب


کاشت کے لئے جگہ کا انتخاب بہت ضروری ہے جگہ کے انتخاب سے مراد زمین ہے۔ سبزیوں کے پودوں کی جگہ زرخیز ہونی بہت ضروری ہے۔ زمین کی مٹی آب نکاسی والی ہونی چاہیے اور اس میں ریت بھل اور چکنی مٹی کی بھی خاص مقدار ہونا بھی ضروری ہے۔



زمین میں چکنی مٹی کی مقدار تقریبن ۲۵ فیصد سے کم یونی چاہیے اور ریت کی مقدار ۲۵ سے ۵۲ فیصد ہونا ضروری ہے۔ اور بھل بھی ۲۷ سے ۴۸ فیصد ہونی چاہیئے۔ اس کے علاوہ ہمیں زمیں کی تیذابیت کا بھی پتا ہونا چاہیے۔



ہم زمین کی تیذابیت کو پی ایچ نامی آلہ سے ماپ سکتے ہیں۔ نارمل زمین سات پی ایچ تک ہوتی ہے جو سبزیاں اگانے کے لئے بہترین مٹی ہوتی ہے۔ کچھ سبزیاں تیزابی اور کچھ سبزیاں شورزدہ والی جگہ پر ہوتی ہیں۔ اس لیے جگہ کا انتخاب سبزی کے پودوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔



١پی ایچ سے لے کر ٦ پی ایچ تک کے مٹی کو تیزابیت والی مٹی اور ۸ سے لی کر ١۴ تک کی مٹی کو شورزدہ مٹی کہا جاتا ہے۔ ۷ پی ایچ کی مٹی درمیانی ہوتی ہے اس لیے اس کو ہر طرح کی سبزٰی کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ شور اور تیزابی زدہ زمیں کو تھیک کرنے کے لیے بازاروں میں سائنسی داوایاں اور طریقے دستیاب ہوتے ہیں ہم کیوں کہ گھروں میں سبزیاں اگانے کی بات کر رہے ہیں تو ہمیں ان چیزوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔



 


 


 


 


 



About the author

160