تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے

Posted on at


 

"تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے" یہ جملہ ہمیں تقریبا ہر سگریٹ کے ڈبے کے پیچھے لکھا ہوا ملتا ہے یا پھر کوئی بھی سگریٹ  کا اشتہار ٹی وی پر چلے تو اس کے آخر میں بھی نہایت شگفتہ آواز میں بولا جاتا ہے کہ" تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے اس سے پرہیز کرے" پر اس سب کے باوجود لوگ ان سب باتوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور جانتے بوجتے ہوئے بھی موت کو اپنے گلے لگاتے ہے اور جب پانی سر کے اپر سے گزر جاتا ہے تب روتے ہے اور پچھتاتے ہیں کہ ہاے ہم نے پہلے کیوں  نہیں سنی بات اگر سن لیتے تو آج اس طرح موت کے منہ میں نہ ہوتے.

تمباکو سے آج کے دور میں کون واقف نہیں ہے. اسے ایشیا مینن کہی سو سالوں سے استمال کیا جا رہا ہے. تمباکو ہندوستان میں تب  متعارف ہوا جب پرتگالیوں نے سر زمین ہندوستان پر اپنے قدم  رکھے اور گرم مصالحے کے ساتھ ساتھ تمباکو کی بھی سوغات لیے تب سے لے کر اب تک تمباکو ہندوستان پاکستان میں بیدریغ  استعمال  ہو رہا ہے اور ہر سال صرف پاکستان میں ہزاروں لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلتا ہے.

تمباکو میں نیکوٹین پایا جاتا ہے جس کے زیادہ استعمال سے انسان کینسر جیسے مضر مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے. تحقیق کے مطابق جو لوگ دن میں ایک سگریٹ  پیتا ہے اس کو دل کے دورے کا خطرہ ٥٠ گنا بڑھ جاتا ہے اور ان کو سانس کی بیماریوں کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے. تمباکو استعمال کرنے والے تقریبا ٧٠ فیصد  لوگ مختلف دل کی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہے. جو لوگ سگریٹ  نہیں پیتے  وہ لوگ دانستہ طور پر سگریٹ کے دھویں سے متاثر ہو کر محتلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہے.

تمباکو نہ صرف انسان کو متاثر کرتا ہے بلکہ تمباکو کی کاشت کی وجہ سے باقی بھی نقصان  ہوتا ہے جیسے کہ تمباکو کی قیمت سبزیوں سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے بہت سے کسان سبزیاں اگانے کے بجاے تمباکو کی کاشت کرتے ہے اور اس وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوتا ہے ماہرین کے مطابق اگر یہ ہی حال رہا تو ٢٠٥٠ تک دنیا کی ٤٠ فیصد اوم غذائی قلت کا شکار ہو جائے گی.اس کے علاوہ بہت سے ملکوں میں تمباکو کی کاشت کے لئے جنگلوں کی کٹائی کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ماحولیات پر بھی برا اثر پڑتا ہے



About the author

160