گاؤں کی زندگی

Posted on at


پاکستان میں زیادہ تر لوگ گاؤں میں آباد ہیں اور وہاں پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں انسان جہاں پیدا ہوتا ہے وہی اسکا آبائی
گاؤں کہا جاتا ہے .وہی پر وہ پھلا اور بڑا ہوتا ہے اور اپنے گاؤں کی رسم و رواج میں جنم لیتا ہے .اور وہی پر وہ سب کچھ کرنے
کے لئے جیتا اور مرتا ہے وہ اپنے گاؤں کا ایک فرد بن جاتا ہے .گاؤں کی زندگی بہت سادہ اور لطف اندوز ہوتی ہے .کیونکہ گاؤں
کا ماحول صاف و ستھرا ہوتا ہے .گاؤں میں زیادہ تر لوگ زمیں داری کرتے ہے اور گاؤں کے لوگ اپنی زندگی محنت و مشقت میں
گزارتے ہیں .گاؤں کے لوگوں میں بہت پیار و محبت ہوتی ہے اور ایک دوسرے کی بہت عزت و احترام کرتے ہے .اور ایک دوسرے
کے غم اور درد میں شریک ہوتے ہیں .



 


اگر کوئی ایک انسان تکلیف میں ہے تو پورے گاؤں والے اسکی ہرمشکل میں اسکا ساتھ دیتے ہے اور اسکو تسلی دیتے ہے .اور ایسی
طرح خوشی میں بھی شریک ہوتے ہے اور اس سے بڑھ کرگاؤں والے خوش ہوتے ہے .اور پیار و محبت سے ایک مثال پیش کرتے ہے
گاؤں کی لوگوں میں پیار و مہت تو ہوتی ہیں لکین گاؤں والی زندگی میں بہت سارے مسلے بھی ہیں .گاؤں میں بہت کم لوگ تعلیم یافتہ
ہوتے ہیں اسکی وجہ یہ ہیں کہ وہاں سکول اور کالج بہت کم ہیں اور اس وجہ سے بہت سارے لوگ تعلیم سے رہ جاتے ہیں .ایسی طرح
ہسپتال بھی کم ہے اور اگر ہے بھی تو سہولیت نہیں ہیں اور جسکی وجہ سے لوگوں کو بہت سارے مشکلاتہوتے ہیں .



 


اور بجلی کا مسلہ بہت زیادہ ہیں اور کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں ابی تک بجلی بھی نہیں ہیں اور خکومت بھی کوئی توجہ نہیں دیتی
اور ہمارا خکومت سے یہ اپیل ہیں کہ وہ ہر طرح کے مسلے ختم کرے اور ہر قسم کی سہولیت فراہم کیا جائے اور اپنا حق دیا جائے .


بلاگ رائیٹر :جمشید علی 



About the author

jamshedannax

I'm Jamshed the Boiler Engineer. Interested In Article writing there I joined Film Annex to explore my knowledge and ideas.

Subscribe 0
160