انار کے جوس کا فائدہ

Posted on at


ایک انار سو بیمار والی مثال ہر ایک نے سن رکھی ہے تاہم ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ 8 اونس انار کا جوس پینے سے مثانے غدود میں سرطان کی بڑھتی ہوئی رفتار کے آگے رکاوٹ کھڑی کی جا سکتی ہے یا کم از کم اس میں سستی تو ضرور پیدا ہو جاتی ہے ، یہاں تک کہ اگر کوئی بوڑھا مریض اس کی عادت کو اپنا لے مرض کے خطرناک حد تک پہنچنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی جس کا سبب یہ ہے کہ انار میں قدرت نے ایسے کیمیائی مادوں کا مرکب رکھا ہے جو خلیوں کے نقصان کو کم سے کم کر کے سرطان زدہ خلیوں کو ختم کر ڈالتا ہے ۔

اس حوالے سے ماضی میں کیے جانے والے مشاہدات سے معلوم ہوا تھا کہ انار کے جوس سے چوہوں کے مثانے کے غدود کا سرطان ختم ہوسکتا ہے لیکن اب کیلی فورنیا یونیورسٹی ہونے والی ایک تازہ تحقیق سے علم ہوا ہے کہ انسان بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ پروسٹیٹ کینسر کے شکار پچاس مریضوں پر کئے جانے والے تجربات سے پتہ چلا ہے کہ آپریش اور ریڈی ایشن کے عمل سے گزرنے باوجود کچھ افراد میں بیماری تیزی سے پھیل رہی تھی اور ان میں پی ایس اے کی مقدار مسلسل بڑھ رہی تھی جو سرطان کے پھیلنے کی نشاندی کرتا ہے ۔

اس کی مقدار دوگنی ہونے میں اوسطا پندرہ ماہ کا عرصہ لگتا ہے لیکن انار کا جوس پینے والے افراد میں یہ مدت 54 ماہ تک دراز ہو سکتی ہے اور حران نہ ہوں کہ کچھ مریضوں میں تین برس تک کسی دوا کا استعمال کیئے بغیر صرف انار کا جوس پینے سے پی ایس اے کی مقدار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ۔ ماہرین کو امید ہے کہ وہ بہت جلد اس بیماری کے عام طور پر کئے جانے دیگر علاج معالجوں کی ضرورت کو ختم کر دیں گے جیسے کہ ہارمون ٹریٹمنٹ یا کیمو تھراپی جن کے اثرات نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں اور مریض مزید مشکلا ت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

ایک ماہر طب کے مطابق انار کے جوس میں بہت سے ایسے اجزا ہیں جو علاج کے عمل میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور در حقیقت یہ پھل بہت سے عناصر کا مرکب ہے ۔ اس حالیہ مشاہدے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ انار کا جوس مثانے کے غدود کے سرطان کی رفتار کم کرنے ک ساتھ ہی بعض دوسرے موذی امراض میں بھی موثر ثابت ہو سکتا ہے اور ان مریضوں میں سرطان روکنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جنہوں نے ابھی باقاعدہ طور پر علاج شروع بھی نہیں کیا بلکہ محض ان کے مرض کی جانچ ہو رہی ہے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160