(اسمارٹ فون کے نقصانات (حصہ دوئم

Posted on at


اسمارٹ فون کے بہت زیادہ استعمال سے گردن کے گرد اور ٹھوڑی پر جھریاں بننا تو بہت بڑا مسئلہ نہیں لیکن اس سے زیادہ تشویش کی بات ماہرین امراض چشم نے کی ہے۔



ان کا کہنا ہے کہ لوگ اسمارٹ فون اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اس سے ان کی آنکھوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اگر ان لوگوں نے فون ،کمپیوٹرز،ٹیبلٹس اور فلیٹ اسکرین ٹی وی بہت زیادہ دیکھنا کم نہ کیا تو ان کی بینائی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔



دو ہزار افراد کے ایک سروے میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ۲۵ سال سے کم عمر افراد دن بھر میں ۳۲ مرتبہ اپنے فون چیک کرتے ہیں ،ماہر امراض چشم اینڈی ہیپ ورتھ نے کہا ہے کہ ان آلات سے خارج ہونے والی نیلی بنفشی روشنی آنکھوں کے عقبی حصے کے لیے خاصی نقصان دہ ہوتی رہے ۔



طبی ماہرین نے مزید کہا کہ نیلی بنقشی روشنی کی زیادتی سے نیند میں خلل واقع ہوسکتا ہے اور موڈ بگڑ سکتا ہے ان آلات کے کثرت استعمال سے ان سے خارج ہونے والی نیلی روشنی تو آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہی ہے



اس کے علاوہ چونکہ آلات کو آنکھوں سے قریب رکھا جاتا ہے آنکھیں مسلسل اسکرین پر جمی رہتی ہیں اور پلکیں ضرورت سے بہت کم جھپکائی جاتی ہیں۔



ماہر ین نے اسمارٹ فون مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بینائی کی خاطر نہ صرف فونز بللکہ کمپیوٹر کا استعمال بھی اعتدال میں رکھیں تھوڑی تھوڑی دیر سے وقفہ دیا کریں اور باقاعدگی سے آنکھوں کا معائنہ کرواتے رہیں۔



About the author

160